نئی دہلی( نیٹ نیوز) بھارت میں کتے کے مالک ہونے کا فیصلہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہوا، جس کے تحت اصل مالک ایک صحافی نکلا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیبریڈر نسل کے ایک 3 سالہ کتے کی ملکیت پر 4 ماہ سے چل رہے تنازع کا فیصلہ سامنے آگیا۔مذکورہ معاملے میں ڈی این اے کی رپورٹ میں بات واضح ہوگئی کہ اس کتے کا اصل مالک ایک صحافی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے ’کوکو‘ کو اس کے مالک شاداب خان کے حوالے کردیا۔