ملتان(سٹاف رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکار گلابی سنڈی کے کنٹرول کے لیے چھڑیوں کو فوراً الٹ پلٹ کریں اور کچرے کو اکٹھا کر کے تلف کریں تاکہ بچے کچھے ٹینڈوں میں موجود گلابی سنڈی کو ختم کیا جا سکے ۔ کپاس کی منظور شدہ بی ٹی اقسام کی مخصوص علاقوں میں کاشت 31 مئی تک مکمل کریں۔ کپاس کی منظور شدہ بی ٹی اقسام آئی یو بی 2013، ایف ایچ 142، ایم این ایچ 886، ایف ایچ لالہ زار اور بی ایس 15 اور دیگر اقسام کو مخصوص علاقوں میں بروقت کاشت کریں۔ اس کے علاوہ کپاس کی دوسری منظور شدہ بی ٹی اقسام کا انتخاب اپنے علاقے ، زمین کی قسم، پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت (توسیع) کے مقامی عملہ کے مشورہ سے کریں۔