نیو یارک(ویب ڈیسک)کتے کی آئینے کے سامنے حرکات دیکھ کر آپ مسکرانے پر مجبور ہو جائیں گے ۔جی ہاں، جانور بھی اپنی حرکات سے لوگوں کو ہنساسکتے ہیں اس بات کا مشاہدہ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں ایک کتا آئینے کے سامنے کھڑا ہوکر مختلف قسم کی شکلیں بنارہا ہے ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیشے کے سامنے بڑے مزے سے ایک کتا کھڑا ہوا ہے اور وہ اس میں اپنا عکس دیکھ کر پہلے تو بڑا حیران ہوتا ہے اس کے بعد مختلف حرکتیں کرنا شروع ہوجاتا ہے ۔ ویڈیو کو تقریباً تیس لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ کتے کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اس ویڈیو کو تقریباً تیس لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس پر خوب دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔