کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے مختلف گوداموں سے گندم چوری ہونے پر 25 جون کو نیب اور دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں گندم چوری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔سماعت کے موقع پرسیکریٹری فوڈہارون اختراورڈائریکٹرفوڈحسن زیدی عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت چیف جسٹس نے سیکریٹری فوڈاور ڈائریکٹرفودکی سرزنش کی چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ سیکریٹری فوڈصاحب آجکل آٹا کس بھاؤ مل رہا ہے ؟ سیکریٹری فوڈ سندھ عدالت میں آٹے کابھاؤبتانے میں ناکام رہے ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کو آٹے کے بھاؤکا کیا معلوم ہوگا یہ تو غریبوں کاسر دردہے ، سندھ میں گندم کی 4 اجناس کون سی ہیں؟ ڈائریکٹر فوڈ گندم کی اجناس کی نام بتانے میں ناکام رہے ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کس قابلیت پر ڈائریکٹر حسن زیدی کوڈائریکٹر فوڈ سندھ لگایا گیا ہے ،یہ تو لکیرفقیر ہے ۔سیکریٹری فوڈ کاکہنا تھا کہ ہم صحافی ہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ صحافی تو اپنے میں کام مہارت رکھتے ہیں۔چیف جسٹس نے ڈائریکٹر فوڈ حسن زیدی کوکمرہ عدالت سے باہرنکال دیا۔عدالت نے 25جون کونیب اوردیگرفریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔