لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاکہ جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے بات کی، وہ درست ہے اگرہم نے ملاقات کی تواس کو چھپانے کی کیا ضرور ت تھی ۔ نوازشریف ابھی تک اپنے پرانے راستے پرچل رہے ہیں۔ انہوں نے سیاسی خود کشی کرلی ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پروگرام 92 ایٹ8 کی میزبان سعدیہ افضال سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد زبیر نوازشریف کی ہدایت کے مطابق ہی آرمی چیف سے ملنے کیلئے گئے تھے ، میرے نزدیک شیخ رشید کا اس طرح بیان دینا ٹھیک نہیں ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ گلگت بلتستان کے حوالے سے ہونے والی میٹنگ میں سارے پارلیمانی رہنماموجود تھے ۔ کسی کو زیب نہیں دیتا کہ وہ حکومتی ادارے میں ہونے والی ایسی میٹنگز کو سیاست زدہ کرے ۔جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہاکہ ہم نے یہ بات خود اوپن نہیں کی تھی۔ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے آرمی چیف کی طرف سے درخواست ہوئی تھی ۔ اگر فضل الرحمان نے ون آن ون ملاقات کی ہے تب بھی وہ آئینی طورپر اس کے پا بند نہیں کہ کسی سے نہ ملیں ۔ صدر پی ایم اے ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہاکہ پولیو کا خطرہ اس وقت تک موجود رہے گا جب تک ہم عوام میں بہترین آگاہی نہیں دیتے ، اس میں سب سے زیادہ کردار علما کا بنتا ہے ۔ انہیں آگے آنا چاہئے بنگلہ دیش میں علما کے تعاون سے پولیو کو ختم کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پولیوکے خلاف میڈیا پر جس طرح کی مہم چلنی چاہئے وہ نہیں چلتی ۔ ہمیں پولیو کے خاتمے کیلئے ہر بچے تک پہنچنا ہوگا۔ جب تک افغانستا ن میں یہ ختم نہیں ہوتا ہمارے ہاں بھی یہ ختم نہیں ہوگا۔پولیو کے حوالے سے بات کرنے پر میں 92نیوز کا شکرگزارہوں ۔ پروگرام 92