لاہور، فیصل آباد ( سپیشل رپورٹر، کرائم رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ) فیصل آباد کے علاقے لیاقت آباد میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے اپنے 7 سالہ بیٹے اذان کے ہاتھوں غلطی سے گولی چلنے کا ڈرامہ رچا دیا، پولیس نے 12 گھنٹے میں ڈرامہ بے نقاب کردیا، حنا کی ہلاکت ہوئی جس پر کہا گیا اس کے بیٹے کے ہاتھوں غلطی سے گولی چل گئی، پولیس نے واقعہ میں استعمال ہونے والا پستول قبضہ میں لے لیا،پستول میں 4گولیاں تھیں،گولی صرف ایک چلائی گئی اوروہ بھی خاتون کے سرمیں لگی،مقتولہ حنا کے ورثا نے داماد رضوان پر قتل کا الزام عائد کردیا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر رضوان کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کی جس پر رضوان نے قتل کرنے اور ذمہ داری بیٹے پر ڈالنے کا اعتراف کرلیا، ایس ایچ اوجھنگ بازار کے مطابق ملزم کے خلاف بیوی کوقتل کرنے کامقدمہ درج کرلیاگیا،پولیس کے مطابق میاں بیوی میں ناچاقی تھی،ملزم اکثربیوی پر تشددکرتاتھا ۔ کاہنہ کے علاقہ میں 35 سالہ شاہد کو نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر قتل کردیا، مقتول پتوکی کا رہائشی ہے جسے دیرینہ دشمنی پر قتل کیا گیا ، تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے ، مغلپورہ میں نہر سے نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش مل گئی ، شبہ ظاہرکیا گیا کہ مقتول کو نامعلوم سفاک ملزمان نے وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کیا ، دھرم پورہ میں نہر میں 30 سالہ نوجوان کی لاش دیکھ کر راہگیروں پولیس اطلاع کی تھی ،مقامی مساجد میں اعلانات کرائے گئے تاہم مقتول شناخت نہ ہوسکی، ساہیوال میں میں عورت اور کچرے سے نو مولود کی نعش برآمد ہوگئی، تھانہ پیرمحل کے موضع محرم کاٹھیہ میں عمران نے 16سالہ بہن شمائلہ کو ، تھانہ اروتی کے گاؤں 751گ ب بھٹیاں والا میں محمد حسنین نے 19سالہ بہن سلمیٰ کوقتل غیرت کے نام پر قتل کردیا ۔