سرینگر(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے رہنما اور نومنتخب رکن اسمبلی جسٹس(ر) حسنین مسعودی نے کہا کہ آرٹیکل 370 کا خاتمہ یکطرفہ فیصلہ ہے اور اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاچکا ہے ، جب بھارت کیساتھ الحاق کی شرائط ہی ختم کر دی گئیں تو ہمارے پاس کیا راستہ بچتا ہے ؟انہوں نے کہا بھارت نے کشمیر کی خودمختاری کی آخری علامت کو ختم کر کے ریاست کیساتھ بھارت کے سبھی رشتوں کو ختم کر دیا ہے ۔ہری سنگھ اور نہرو کے درمیان معاہدے کی کچھ شرائط تھیں، بھارت نے مان لیا تھا کہ کشمیر ایک الگ ملک ہے اور بھارت کیساتھ مشروط الحاق کریگا۔ پانچ اگست کو ہمارے تشخص اور خودمختاری پر حملہ ہوا ، ہماری بنیاد چھینی گئی۔نئی دہلی نے ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں چھوڑا۔