لاہور(کلچرل رپورٹر)ریڈیو کلینک میں ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ میو ہسپتال برائے کورونا پروٹوکول ڈاکٹرغلام فرید اور کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر فرقان یعقوب کی شرکت ،میزبان اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے ۔ پروگرام کے آغاز میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرقان یعقوب کا کہنا تھا کہ دل کے مرض میں مبتلا لوگوں کے لیے کورونا وائرس مزید پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے اور یہ پیچیدگیاں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں ۔پروگرام کے دوسرے حصے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام فرید کا کہنا تھا کہ میو ہسپتال میں بنائے گئے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے کورونا کنٹرول روم کی وجہ سے شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کا کورونا اسٹیٹس ایک ڈیش بورڈ پر مل جاتا ہے جو اس وباء کے دوران حکومت کا احسن اقدام ہے ،شہر کے ہسپتالوں میں 632آکسیجن بیڈز اور 276وینٹی لیٹرز موجو ہیں جبکہ آکسیجن سپلائی کو بڑھا کر 3گنا کردیا گیا ہے تاکہ مریضوں کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ان کا کہنا تھ کہ اگر کسی مریض کو کرونا کی وجہ سے سانس لینے کا مسئلہ یا دیگر طبی مسائل میں اضافے کا سامنا کرنا پڑرہا ہو تو ایسے مریض کے لوحقین کو چاہیے کہ وہ 04299211136 پر رابطہ کریں ۔