ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے منگنی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا اور نک جونس کی منگنی کی رسم ممبئی میں ان کے گھر میں ادا کی گئی، اس موقع پر اداکارہ کے قریبی عزیز و اقارب سمیت نک جونس کے والدین بھی موجود تھے ، جنہوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، پریانکا چوپڑا نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ، ان کے منگیتر روایتی سفید کرتے پاجامے میں دکھائی دیئے ، دونوں کی منگنی پنجابی رسم و رواج کے مطابق ہوئی، نک جونس کے والدین نے بھی بھارتی پنجابی سٹائل میں شرکت کی، پریانکا کی جانب سے 200 مہمانوں کی ہوٹل میں بکنگ کروائی گئی ہے جو خاص طور پر امریکا سے منگنی میں شرکت کرنے کے لیے آئے ہیں۔منگنی میں پریانکا کی کزن و اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا، انہوں نے خصوصی طور پر لکھنو سے فلم کی شوٹنگ منسوخ کرکے شرکت کی، اس تقریب کا اہتمام خاص طور پر نک جونس کو پریانکا کے دوستوں اور کولیگز سے ملوانے کے لیے کیا گیا ہے ۔