Common frontend top

سعدیہ قریشی


سانحہ یونان: وزیراعظم کیلئے کچھ تجاویز


300 خوابوں سے بھرے ہوئے پاکستانی نوجوان ڈوب کر مر گئے اور پاکستان میں حکومتی سطح پر کہیں کوئی ہلچل دکھائی نہیں دے رہی۔پردیسی پانیوں میں بے بسی سے مرنے والوں کا سانحہ ایسا نہیں کہ جسے بھلایا جاسکے۔اہل اختیار واہل اقتدار سمیت سیاسی اور سماجی دانشوروں کو اس سانحے پر سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے۔ حکومت کو چاہیے کہ فی الفور ایک کمیشن بنائے جو دردمند پاکستانیوں پر مشتمل ہو جس میں سیاسی، سماجی ماہرین ،مفکرین اور دانشوروں کے ساتھ ساتھ سمال بزنس مینٹور اور ڈیجیٹل سکلز کے ماہرین، ڈیجیٹل اکانومی کے ایکسپرٹس کو مدعو کیا جائے۔ان سے تجاویز
جمعه 23 جون 2023ء مزید پڑھیے

کشتی ڈوبنے کا سانحہ اور چند تجاویز

بدھ 21 جون 2023ء
سعدیہ قریشی
یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی نوجوان یونان کے جنوبی ساحل پر آنکھوں میں مستقبل کے خواب سجائے پردیسی پانیوں میں بے کسی اور بے بسی کے عالم میں ڈوب گئے ۔ان کے مرنے اور لاپتہ ہونے کی خبرسے ان کے خاندانوں پر قیامت گزر گئی ہے۔اس سانحے کے بعدبہت سے سوال اٹھ رہے ہیں کہ پاکستان میں انسانی سمگلنگ کا مافیا اتنا طاقتور کیسے ہے کہ قانون کے دائرے میں نہیں آتا۔کیا اس مافیا کے تعلقات اہل ختیار و اہل اقتدار تک جاتے ہیں کہ جعلی ایجنٹوں کے ذریعے نوجوانوں کو یورپ کے سفر پر بھیجنے کے کاروبار میں
مزید پڑھیے


فادر ڈے پر ابوجان کے لیے ایک تحریر

اتوار 18 جون 2023ء
سعدیہ قریشی
ماں کے دن کی بہت دھوم رہتی ہے مگر باپ کا دن خاموشی کی بکل مار کے آتا ہے،ماں اپنے جذبات کا اظہار آسانی سے کرلیتی ہے مگر باپ اپنے خاموش اور مطمئن چہرے کے پیچھے اپنے احساس کا جواربھاٹا چھپا کے رکھتا ہے پتہ نہیں اس کے اندر ایسی گہرائی کس طرح آجاتی ہے۔ سچ یہ ہے کہ باپ اپنی ذات میں بہت گہرا ہوتا ہے۔ جیسے ایک گہرا کنواں اس کونے کے اندر جھانک کر کیسے پتہ چلے کہ اندر کتنا پانی ہے۔اندر جھانکیں تو بس گہرائی اور اندھیرے کا ایک ملاپ سا دکھائی دیتا ہے۔اس کی اصل
مزید پڑھیے


بجٹ ،اہل اقتدار اور عام آدمی

جمعه 16 جون 2023ء
سعدیہ قریشی
ایک زمانہ تھا کہ جون کا مہینہ آتے ہیں بجٹ کا خوف لوگوں پر طاری ہوجاتا تھا۔سرکاری ملازمین کو بجٹ کا انتظار ہوتا کہ جب نہ کچھ تنخواہیں بڑھنے کی نوید ملتی۔ باقی عوام اسی خدشے سے ہلکان رہتے کہ بجٹ کے بعد زندگی اور اس سے جڑی ہر شے مزید مہنگی ہو جائے گی ۔وقت اور حالات کے بہت سارے منظر ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے بدل گئے ہیں۔اب جون کے مہینے کے ساتھ بجٹ اور بجٹ کے ساتھ مہنگائی کے بڑھنے کا خوف پرانی بات ہو چکی ہے۔اس لیے کہ عوام سارا سال مہنگائی کی مار کھاتے ہیں اور
مزید پڑھیے


میں خود کو دیکھ رہا ہوں فسانہ ہوتے ہوئے!!

بدھ 14 جون 2023ء
سعدیہ قریشی
میں جب محمود الحسن کو آج کل فیس بک پر میگزین کیلئے کیے ہوئے اپنے ایکسکلوسیو انٹرویوز کی تصویریں ماضی کی کھوئی ہوئی یاد کی صورت لگاتے ہوئے دیکھتی ہوں تو دل میں اداسی کی لہر آتی اور ٹھہر جاتی ہے۔ میگزین کے رنگین صفحات سے خود میری کیسی کیسی یادیں وابستہ ہیں۔ میں نے آغاز میگزین صحافت سے کیا تھا۔اردو کا ایک بڑا اخبار تھا جس کے ہفتے میں چھ رنگین صفحات آتے۔ ہر صفحے کا الگ انچارج تھا۔ ہر صفحے کی صحافتی سرگرمیاں ہوتی تھیں۔ میں ہفتہ وار آنے والے بچوں کے دو صفحات
مزید پڑھیے



طب نبوی کے معجزے…(2)

اتوار 11 جون 2023ء
سعدیہ قریشی
ایسے تمام لوگوں کی تسلی کے لیے جو طب نبوی کی اصطلاح پر اعتراض کرتے ہیں، عرض کروں گی،رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پاک میں حیات انسانی کے تمام پہلووں کے حوالے سے رہنمائی موجود ہے۔ طب نبوی ایک اصطلاح ہے جو ہم استمال کرتے ہیں اس تمام روشنی کے لیے جو ہمیں، رسول اللہ کی سنت اور احادیث مبارکہ سے بیماری کے علاج اور شفا کے حوالے سے ملتی ہے۔ ایک حدیث مبارکہ ہے کہ بخار جہنم کی بھاپ ہوتا ہے، اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔جدید میڈیکل سائنس میں بھی بخار کو کم کرنے کے لیے
مزید پڑھیے


طب نبوی کے معجزے

جمعه 09 جون 2023ء
سعدیہ قریشی
حدیث پاک ہے کہ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی شفاء اتاری ہے یعنی ہر بیماری کا علاج موجود ہے۔لیکن مشاہدہ یہ ہے کہ ایلوپیتھک میڈیسن میں کچھ بیماریوں کا علاج صرف یہ ہے کہ دوائیں تما م عمر کھاتے رہیں۔مثلاََ اگر آپ کو ذیا بطیس ہو جاتی ہے تو آکو صبح شام۔گولیاں پھانکنی پڑیں گی پھر پندرہ سالوں کے بعد ان دواؤں کے مضر اثرات سے آپ کے گردے ناکارہ ہو جائیں گے یا آپ کا جگر کام کرنا چھوڑ دے گا یا پھر آپ کو دل کا اٹیک ہو جائے گا۔ ایک عزیزہ
مزید پڑھیے


اہلِ اقتدار کی ذمہ داری اورستم گزیدہ عافیہ

بدھ 07 جون 2023ء
سعدیہ قریشی
بیس سالوں بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن کی ملاقات ایک بہت بڑی پیش رفت ہے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ حالات ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی طرف جا رہے ہیں۔درد کی اس گھڑی میں اچھی خبر یہ ہے کہ قوم ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر یکسو ہو رہی ہے اور ان کے دل بھی پگھل رہے ہیں۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے ہیوسٹن کی جیل میں اپنی مظلوم بہن سے تین ملاقاتیں کی ہیں۔ ان کی ملاقاتوں میں ان کے درمیان ایک شیشہ حائل رہا۔ دونوں بہنوں نے بیس برس کے طویل وقفے کے بعد ایک
مزید پڑھیے


تم کو گر مجھ سے گلہ تھا کوئی…

اتوار 04 جون 2023ء
سعدیہ قریشی
برسوں پہلے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سرسبز لان میں انگلش ڈیپارٹمنٹ میں اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ غیر رسمی ادبی اکٹھ میں یہ شعر بہاولپور کے ایک مقامی شاعر سے سنا : وہ بھی میلے دل سے ملنے آتا ہے ہم بھی کھل کر استقبال نہیں کرتے افسوس کہ شاعر کا نام کوشش کے باوجود یاد نہیں آیا ۔ انسانی تعلقات اور رشتوں میں ٹھہراؤ نہیں ہوتا کمی بیشی ہوتی رہتی ہے ۔کہیں بد گمانیاں تو کہیں توقع اور امیدوں کے چمکتے ماہتاب تعلق کے سمندر میں مدوجزر پیدا کرتے رہتے ہیں۔ یہی مدوجزر ہمارے آپس کے رشتوں اور میل ملاقاتوں پر
مزید پڑھیے


پوسٹ ٹروتھ وار ۔۔۔جھوٹ کا راج، حقائق کی موت ؟

جمعه 02 جون 2023ء
سعدیہ قریشی
جارج آرویل نے سیاست اور جھوٹ کے گٹھ جوڑ پر لازوال تبصرہ کیا تھا کہ ’’ سب سیاستدان جھوٹ بولتے ہیں اور اس طرح کہ ان کے جھوٹ پر سچ کا گمان ہوتا ہے ان کے قتل بھی قابل عزت محسوس ہوتے ہیں"سیاست میں جھوٹ بولنا سیاست دانوں کا موثر ہتھیار رہا ہے جس کے ذریعے وہ عوام جذبات سے کھیلتے ہیں اور اپنے حق میں رائے عامہ کو ہموار کرتے ہیں۔سچ کو جتنا خطرہ اس دور میں ہے شاید کبھی بھی نہیں تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم جسے صریحاً جھوٹ کہتے ہیں وہ ان کے نزدیک
مزید پڑھیے








اہم خبریں