مکرمی قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہر سال اعداوشمار کی رپورٹس تک تو شجر کاری مہم کی کامیابی کی تشہیر ہوتی ہے مگر مثبت نتائج نہیں ملے البتہ طاقت وروں نے درختوں کا صٖفایا ضرور کیا اور جنگلات کو ختم کرنے میں کوئی کسر تک نہ چھوڑی۔مگر گزشتہ شجر کاری مہم اور پاکستان کو گرین اینڈ کلین بنانے کے دعوے پورے نہیں ہو سکے ایک پھر ایسے ہی دعوے کئے گئے ہیں عوام یہ ہی کہتے کیا اس بار پاکستان کو گرین اینڈ کلین بنانے کا خواب پورا ہو سکے گا ہرحکومت اور وزیر اعظم کا عزم تو اچھا ہے مگر کامیابی ناکامی کا انحصار قومی جذبہ کے ساتھ کام کرنے کرانے پر منحصر ہے ماضی کو دیکھیں کلین اور گرین پاکستان کا ہرحکومت کا بہت بڑا دعویٰ مگر عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہو سکا ۔ عوام کی امیدیں نا امیددی کا شکار ہیں ایسے منصوبوں کی کامیابی کیلئے قوم کا تعاون ضروری ہے گندگی سے پاک کرنے کیلئے شہروں قصبات میں بلدیاتی اداروں کے پاس عملہ صفائی موجود ہے اس کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کا نظر آنا ان کی کارگردگی کو بیان کرتا ہے سچ تو کڑ وا ہے ان اداروں میں سیاسی بھر تیاں اور عملہ صفائی میں وائٹ کالر کا ہونا جو کہ نہ کام کے نہ کاج والی مثال ہے اور ایسا عملہ نوکروں کی چاکری اور سیاسی لوگوں کی خدمت کرنے کے چکروں میں اپنی ٹھاٹ باٹھ رکھتا آ رہا ہے ۔ (نعمان فیصل، پنڈی بھٹیاں )