Common frontend top

الیکشن 2018


ضمنی الیکشن: مختلف حلقوں میں امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ

پیر 17  ستمبر 2018ء
اٹک ،جلال پورپیروالہ،رحیم یارخان،جہلم،ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار،نمائندہ92نیوز،ڈسٹرکٹ رپورٹر) الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں اٹک میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 3 پر ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں دونوں حلقوں سے 8 امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔پی پی 222 میں پی ٹی آئی،مسلم لیگ (ن) اور تحریک لبیک کے امیدواروں سمیت 14امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔ پی پی261میں حصہ لینے والے امیدواران نے ضلعی الیکشن کمشنروسیم اخترکوپارٹی ٹکٹ جمع کرادئیے
مزید پڑھیے


جنرل الیکشن میں سینکڑوں ماسٹر ٹرینرز اساتذہ کو معاوضے ادا نہ ہوئے

منگل 28  اگست 2018ء
لاہور(اپنے خبر نگار سے ) یونوپس اقوام متحدہ آفس فار پراجیکٹ سروسز برائے پاکستان کی جانب سے تاحال جنرل الیکشن میں عملہ کو ٹریننگ دینے والے سینکڑوں ماسٹر ٹرینرز اساتذہ کو معاوضے ادا نہیں کیے گئے جبکہ الیکشن کمیشن اور بین الاقوامی ڈونرز ز یو این ڈی پی یونائیٹڈ نیشنز ڈیویلپمنٹ پروگرام برائے پاکستان یہ رقوم جار ی کر چکے ہیں۔ الیکشن کے روز ڈیوٹی کرنے والے عملہ کو فوری نقدی ادا کردی گئی تھی لیکن کئی ماہ ڈیوٹی دینے والا عملہ تا حال معاوضوں کی ادائیگی سے محروم ہے ۔ جس سے متعلقہ ماسٹر ٹرینرزاساتذہ کرام میں تشویش اور
مزید پڑھیے


الیکشن: کئی سیاستدانوں کی خواتین رشتہ داروں کی قسمت جاگ اٹھی

پیر 13  اگست 2018ء
اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن 2018 کئی خواتین سیاستدانوں کے لیے بھی نیک شگون ثابت ہوا، جسکے ساتھ ہی کئی سیاستدانوں کی بہنوں، بیٹیوں، بیویوں اور دیگر رشتہ داروں کی قسمت جاگ اٹھی اور وہ خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بن گئیں۔ان خواتین میں کچھ تو وہی ہیں، جو اس سے قبل بھی اسمبلی کا حصہ بن چکی ہیں جبکہ کچھ خواتین نئی ہیں۔ تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر شیریں مزاری، منزہ حسن، عندلیب عباس اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی اہلیہ کی بہن نفیسہ عنایت اﷲ خان خٹک اور بھتیجی ساجدہ بیگم سمیت
مزید پڑھیے


الیکشن کمیشن کا ٹربیونلز میں حاضر سروس جج تعینات کرنے کا فیصلہ

پیر 13  اگست 2018ء
اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکشن ٹربیونلز میں انتخابی جھگڑے نمٹانے کیلئے ہائی کورٹ کے حاضرسروس ججز کی تقرری کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق کمیشن کے ایک عہدیدار نے تبایا کہ اس ضمن میں ای سی پی نے رجسٹرار کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں 5 ججوں کی فراہمی سے متعلق متن درج ہے ۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ الیکشن ٹربیونلزمیں ججوں کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن روا ں ہفتے جاری ہو سکتا ہے ۔دوسری جانب قانونی ماہرین کے مطابق الیکشن ٹربیونلز میں ججوں کی تعیناتی سے ہائیکورٹ کے امور متاثر ہو نگے
مزید پڑھیے


اسمبلیوں کی تشکیل میں تاخیر نہیں ہورہی:ترجمان الیکشن کمیشن

جمعه 10  اگست 2018ء
اسلام آ با د (آ ئی این پی)الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی تشکیل میں تاخیرکی تردید کر تے ہو ئے کہا ہے کہ تمام مراحل الیکشن ایکٹ اور قانونی تقاضوں کے تحت پورے کئے جا رہے ہیں۔جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا کہ پولنگ کے بعد10 روز میں ارکان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں جبکہ7 اگست کو کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ قواعد کے تحت9 اگست تک آزادارکان پارٹی وابستگی کاحلف نامہ جمع کرانے کے پابند ہیں۔پارٹی وابستگی ظاہر ہونے کے بعد 11گست تک مخصوص نشستیں الاٹ کی جا ئینگی۔ دوسری جانب
مزید پڑھیے



دھاندلی نامنظور: تحریک لبیک کی لاہور میں احتجاجی ریلی، دھرنا

منگل 07  اگست 2018ء
لاہور (سٹاف رپورٹر ،سپیشل رپورٹر) الیکشن میں دھاندلی کیخلاف تحریک لبیک پاکستان نے احتجاجی ریلی نکالی ،دھرنا دیا،کارکنوں نے دھاندلی نامنظور اورالیکشن کمیشن کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ ریلی کے شرکا کیلئے دودھ، شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ شہر میں بدترین ٹریفک جام کی صورتحال رہی ۔ مزار حضرت داتا گنج بخشؒ سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت امیر تحریک علامہ خادم حسین رضوی نے کی ۔ریلی میں ملحقہ شہروں سے بھی تحریک لبیک کے کارکنوں اور امیدواروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے باہر دھرنے
مزید پڑھیے


الیکشن کمیشن کا رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی انتخابات میں ناکامی کی تحقیقات کرا نیکا فیصلہ

جمعه 03  اگست 2018ء
اسلام آباد،کوہاٹ(وقائع نگار خصوصی،این این آئی ) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے کابینہ ڈویژن کو خط لکھتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آرٹی ایس کی تحقیقات کیلئے این ٹی آئی ایس بی اور پی ٹی اے کے تکنیکی ماہرین پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے اور تحقیقات 4ہفتوں کے اندر مکمل کی جائیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی پی پی کے رہنما ء اور قومی اسمبلی کے حلقہ 259سے امیدوار میر باز محمد کھتیران کے اس بیان پر
مزید پڑھیے


کامیاب امیدواروں نے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں

جمعه 03  اگست 2018ء
لاہور (اپنے نیوزرپورٹرسے ،نامہ نگار خصوصی)لاہور سمیت پورے ملک میں الیکشن 2018ء کے انعقاد کو 8روز گزر چکے لیکن ابھی تک پنجاب بھر کے قومی وصوبائی حلقوں سے منتخب ہونے والے کسی بھی رکن اسمبلی نے کئے گئے انتخابی اخراجات کی تفصیلات اپنے اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع نہیں کروائیں۔ پنجاب بھر کے ریٹرننگ افسروں نے نو منتخب اراکین اسمبلی کو انتخابات کے انعقاد پر خرچ ہونے والے اخراجات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کیلئے 4اگست کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے جبکہ ڈیڈ لائن ختم ہونے میں مزید دو دن باقی ہیں نو منتخب اراکین اسمبلی
مزید پڑھیے


انتخابی ڈیوٹی،الیکشن کمیشن کا افسروں، ملازمین کیلئے اعزازیہ کا اعلان

جمعه 03  اگست 2018ء
لاہور(کامرس رپورٹر)الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسروں و ملازمین کیلئے اعزازیہ کا اعلان کر دیا ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر،ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کو ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دی جائے گی۔ڈیٹا انٹری آپریٹر اور نائب قاصد سمیت آر اوز کے ساتھ کام کرنے والے 4 ملازمین کو بھی ایک تنخواہ اعزازیہ کے طور پر ملے گی۔ایسے ملازمین جن کی بنیادی تنخواہ 15 ہزار سے کم ہونے پر 15 ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشن سے عام انتخابات 2018 میں ڈیوٹی کرنے والے آراوز اور سٹاف کا ڈیٹا مانگ لیاجس کیلئے
مزید پڑھیے


استعفے کا مطالبہ مسترد، تمام جماعتیںنتائج تسلیم کریں:الیکشن کمیشن

بدھ 01  اگست 2018ء
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمیشن نے انتخابات میںہارنے والی جماعتوںکی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے بارے میں کسی ثبوت کے بغیر اس طرح کے بیانا ت افسوسناک اور حقائق کے منافی ہیں ،سیاسی جماعتیں عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں اور آئینی اداروں پر تنقید سے گریز کریں ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح نے نے پریس کانفرنس میںکہا کہ کل جماعتی کانفرنس کے اختتام پر چند سیاسی رہنمائوںکی جانب سے استعفے کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر افسوس ہوا، ثبوت کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں