حکومت، پی ٹی آئی میں مذاکرات کیلئے رابطے بحال
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ نیوز ایجنسیاں) وفاقی حکومت اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان رابطے بحال ہوگئے اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی پیشکش کے بعد پارٹی کے وفد نے چیئرمین بیرسٹرگوہر کی قیادت میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور مذاکرات کے لئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے کی ایاز صادق کی تجویز پر اتفاق کیا۔بدھ کے روز چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور صاحبزادہ حامد رضا نے ایاز صادق سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کے لئے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا