Common frontend top

صحت


کورونا کی تیسری لہر بدستور سنگین، مزید 98 اموات، 5329نئے مریض:بھارتی شہریوں کے نیوزی لینڈ داخلے پر پابندی

جمعه 09 اپریل 2021ء

اسلا م آباد ،لاہور ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا کی تیسری لہر نے پاکستان میں مزید 98 افرادکی جان لے لی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 15124 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.7فیصدہوگئی۔کوروناکے 5329نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد705517ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد66994ہو گئی،3942مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل623399صحتیاب ہو چکے ۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں کورونا کے 2990نئے کیس سامنے آگئے اورمزید62مریضوں کی جان چلی گئی جبکہ اموات کی
مزید پڑھیے


کورونا کے بدستور وار ، مزید55اموات،2366مریضوں کی حالت تشویشناک

جمعرات 14 جنوری 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور ،کراچی،پشاور ،کوئٹہ ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان،92نیوزرپورٹ،بیورورپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید55افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد10772ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2123نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد508824ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد33102ہو گئی،2366مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل464950صحتیاب ہو چکے ۔اس وقت ملک میں مثبت کیسز کا تناسب 5.38 فیصد ہے ، سب سے زیادہ کورونا کیسز کا مثبت تناسب کراچی میں 14.56 فیصد،دوسرے نمبر پر پشاور میں 9.93 فیصد اور اسکے بعد میر پور
مزید پڑھیے


کورونا :مزید71اموات،سندھ میں مدارس بند کرنے کا حکم:فرانسیسی صدربھی وبا میں مبتلا

جمعه 18 دسمبر 2020ء

اسلا م آباد ،لاہور،کراچی ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان،92نیوزرپورٹ،بیورورپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید71افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد9080ہو گئی،سب سے زیادہ پنجاب میں 39 اموات ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2545نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد448522ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد42851ہو گئی،2505مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ396591صحتیاب ہو چکے ۔اس وقت ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب 6.3 فیصد ہے جبکہ لاہورمیں 4.71 فیصد ہے ۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں مزید39مریضوں کی جان
مزید پڑھیے


کوروناسے معروف افضل، اعجاز شیرازی سمیت مزید56افراد جاں بحق

جمعه 11 دسمبر 2020ء

اسلا م آباد ،لاہور،پشاور،کراچی،ٹھٹھہ،کوئٹہ ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، بیورو رپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید56افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد8603ہو گئی۔نامزدچیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن معروف افضل اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اور سابق صوبائی وزیر اعجاز شاہ شیرازی بھی کورونا کے باعث انتقال کر گئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے متاثرہ 51 افراد ہسپتالوں میں اور 5 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران دم توڑ گئے ۔ کورونا کے 3138نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد429280ہوگئی ،
مزید پڑھیے


کورونا سے دنیا بدل گئی،اپوزیشن کی منفی سیاست نہ بدلی:وزیراعلیٰ :فردوس مارکیٹ انڈرپاس کاافتتاح

جمعه 27 نومبر 2020ء
لاہور(وقائع نگار؍ 92 نیوز رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سنٹرپوائنٹ گلبرگ پر لعل شہباز قلندرؒ(فردو س مارکیٹ) انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کر دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تختی کی نقاب کشائی کی اور دعائے خیر کی۔انڈر پاس کو تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کی،سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراؤنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک میں روانی آئے گی،گلبرگ اور کینٹ ایریا کے دوران آمدورفت بلا تعطل ہوگی،لعل شہباز قلندر ؒ انڈر
مزید پڑھیے



کورونا سے مزید18افراد جاں بحق،2547نئے مریض،1535 کی حالت نازک;بلوچستان میں مڈل تک امتحانات ملتوی

جمعه 20 نومبر 2020ء

اسلا م آباد ،لاہور، سیالکوٹ، راولپنڈی، کراچی، پشاور ،کوئٹہ ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان،92 نیوز رپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید18افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد7248ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں2547نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد 365927جبکہ فعال کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور انکی تعداد 32005ہو گئی،1535مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور326674صحتیاب ہو چکے ۔ پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنیوالے مریضوں کی شرح 2 فیصد جبکہ صحتیاب ہونیوالوں کی شرح 89.3تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں2 مریض
مزید پڑھیے


کورونا کے تابڑتوڑحملے ،مزید32اموات،2443نئے مریض:تعلیمی اداروں کے متعلق فیصلہ آج

پیر 16 نومبر 2020ء

اسلا م آباد ،لاہور،کراچی،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان،92نیوزرپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید32افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد7141ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں2443نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد 356904جبکہ فعال کیسز کی تعداد 26538ہو گئی،1377مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور323225صحتیاب ہو چکے ۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں مزید9مریضوں کی جان چلی گئی جبکہ684نئے کیس سامنے آگئے ۔لاہورمیں 279،راولپنڈی 130، خوشاب5، لیہ29،شیخوپورہ 3،راجن پور2،ملتان 28،سیالکوٹ 6،سرگودھا12،میانوالی 7،اٹک 1،خانیوال 13،لودھراں 3، فیصل آباد 25،مظفر
مزید پڑھیے


کورونا:34جاں بحق،جسٹس وقارسیٹھ بھی شامل،جنرل افضل،پرویزاشرف،صمصام بخاری سمیت1808 نئے مریض

جمعه 13 نومبر 2020ء

اسلا م آباد ،لاہور،راولپنڈی، ملتان،پشاور، مردان، کراچی، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ سمیت پاکستان میں مزید34 افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد7055ہو گئی ۔ترجمان پشاور ہائیکورٹ کے مطابق چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کوروناکے باعث 10 روز سے کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آبادمیں زیرعلاج تھے ، ا نکی طبیعت کچھ روزسے خراب تھی اور وہ گزشتہ روز انتقال کرگئے ۔ذرائع کے مطابق جسٹس وقار سیٹھ کو ایک دن قبل وینٹی لیٹر پر ڈالا گیا مگر انکی حالت مزید بگڑ گئی۔ وہ گزشتہ
مزید پڑھیے


کورونا : مزید25 اموات، شادی تقریبات کیلئے ماسک لازمی، کھانا ڈبوں میں ملے گا;اسلام آباد:کئی سب سیکٹرسیل

پیر 09 نومبر 2020ء

اسلا م آباد ،لاہور،کراچی،ملتان،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان،92نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید25 افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد6968ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں1436نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد 343189ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 17804ہو گئی،921مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور318417صحتیاب ہو چکے ۔ وفاقی حکومت نے کورونا کی تشخیص کیلئے ’’ ریپڈ ٹیسٹ کٹ‘‘ کے استعمال کی منظوری دیدی۔نئی کٹ سے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ 20منٹ میں آجائیگا۔این سی او سی کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو ارسال مراسلہ کے مطابق
مزید پڑھیے


کورونا سے مزید 17افراد جاں بحق، 977 نئے مریض سامنے آگئے

پیر 02 نومبر 2020ء

لاہور؍ اسلام آباد(جنرل رپورٹر؍کلچرل رپورٹر؍ خبر نگار خصوصی)کورونا کے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 977 مریض سامنے آگئے اور 17 افراد اس وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے جن میں سے 16 افراد ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 27 ہزار 665 ٹیسٹ کئے گئے ، اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 555 ہو چکی ہے ،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کورونا کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں، ملک بھر میں کورونا سے
مزید پڑھیے








اہم خبریں