Common frontend top

دلچسپ و عجیب


نظروں سے اوجھل کرنیوالا ’’ سلیمانی شیشہ ‘‘

اتوار 10 اپریل 2022ء
لندن(ویب ڈیسک) ایک برطانوی سٹارٹ اپ کمپنی ایسا شیشہ فروخت کر رہی ہے جو اپنے پیچھے موجود کسی چیز کو نظروں سے اوجھل کردیتا ہے جبکہ اس سے پیچھے کا منظر بھی دکھائی دیتا رہتا ہے ۔اس شیشے کی تیاری میں وہی طریقہ استعمال کیا گیا ہے جو منظر بدلنے والے تفریحی فٹ سکیلز اور کھلونوں میں برسوں سے استعمال ہوتا آرہا ہے یہ تکنیک استعمال کرتے ہوئے کسی شیشے میں سے روشنی اس طرح گزاری جاتی ہے کہ دوسری طرف کا منظر بہت دھندلا دکھائی دینے لگتا ہے جبکہ اس کے پیچھے رکھی ہوئی چیز، اسی دھندلے پن میں
مزید پڑھیے


6ہزار فٹ کی بلندی پر رسی پر چلنے کا عالمی ریکارڈ

هفته 09 اپریل 2022ء
لاہور (نیٹ نیوز) رافیل زگنو بریدی نامی شخص نے 6 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر رسی پر چلنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرد یا۔ سوشل میڈیا پر رافیل کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر دل دہل جاتا ہے ، گنیز ورلڈ ریکارڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رافیل گرم ہوا والے دو غباروں کے درمیان بندھی رسی پر کسی سہارے کے بغیر چل رہے ہیں، انہوں نے ماہرانہ طریقے سے رسی پر اپنا توازن برقرار رکھا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بتایا کہ رافیل نے 6ہزار 236فٹ کی
مزید پڑھیے


انسانی جینوم کا پہلا ’’مکمل ترین نقشہ‘‘ پیش کردیا گیا

هفته 02 اپریل 2022ء
میری لینڈ( نیٹ نیوز) جینیاتی ماہرین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے تقریباً بیس سالہ کوششوں کے بعد، بالآخر انسانی جین کا 100 فیصد نقشہ مکمل کرلیا ہے جو بلاشبہ ایک تاریخی کارنامہ ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب سائنسدانوں نے 2003 میں انسانی جینوم کا مکمل سیکونس تیار کرنے کا اعلان کیا تھا تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ جلدبازی سے کام لے رہے ہیں۔درحقیقت لگ بھگ 20 سال بعد بھی انسانی جینوم کے لگ بھگ 8 فیصد حصے کا سیکونس مکمل نہیں ہوسکا تھا جس کی بڑی وجہ ڈی این اے کے ایسے حصوں
مزید پڑھیے


مکڑیاں اپنے جالے کو لاؤڈ سپیکر بنا کر سننے کی صلاحیت بڑھاتی ہیں: تحقیق

هفته 02 اپریل 2022ء
لندن(ویب ڈیسک ) مکڑیاں ہوں یا ان کے جالے دونوں ہی قدرت کا عظیم شاہکار ہیں اور اب معلوم ہوا ہے کہ ایک خاص مکڑی کا جالا انہیں ’سننے ‘ میں مدد دیتا ہے ۔سائنسدانوں کے مطابق ’اورب ویونگ سپائیڈر‘ اس کام میں مہارت رکھتی ہیں۔ وہ حسِ سماعت بہتر بنانے کیلئے تاروں کی قطاروں کو لاؤڈ سپیکر میں ڈھالتی ہیں۔ مکڑی کے جالے مضبوط، لچک دار اور کم وزن ہوتے ہیں۔ اب ایک غیرمعمولی دریافت سے معلوم ہوا ہے کہ ایک قسم کی مکڑی اپنے جالے سے سننے کا کام لیتی ہیں۔
مزید پڑھیے


پانی سے مائیکروپلاسٹک کی صفائی،بھنڈی نے آسان بنائی

جمعرات 31 مارچ 2022ء
ٹیکساس(ویب ڈیسک ) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پانی میں موجود پلاسٹک کے نہایت باریک ذرات (مائیکروپلاسٹک) صاف کرنے کے لیے بھنڈی میں شامل کچھ اہم اجزا بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔بھنڈی کے لیس میں ’’پولی سکرائیڈز‘‘ کہلانے والے ’’چپکو مادّوں‘‘ کا حصہ زیادہ ہوتا ہے جن کی وجہ سے کئی لوگ بھنڈی کھانا پسند نہیں کرتے ۔ لیکن یہی مادّے پانی میں موجود مائیکروپلاسٹک کے ساتھ چپک کر اسے پانی سے الگ کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔پانی سے مائیکروپلاسٹک کی صفائی کوئی آسان کام نہیں۔
مزید پڑھیے



لندن کے بازار میں تربوز جتنا بڑا، چار پونڈ وزنی لیموں

جمعرات 31 مارچ 2022ء
لندن(ویب ڈیسک )بیکری کی مالکن ایک خاتون جب پھل خریدنے بازار گئیں تو ایک ٹھیلے پر ان کی نظر غیرمعمولی بڑے لیموں پر پڑی جو غیرمعمولی طور پر بہت بڑا تھا۔38 سالہ ٹیمی وارن برطانوی شہر چپن ہام میں رہتی ہیں۔ انہوں جو لیموں دریافت کیا ہے وہ ان کے بچے کے پورے سر سے بھی بڑا ہے ۔ اس کی مجموعی لمبائی 9 انچ اور وزن چار پونڈ سے بھی زیادہ ہے ۔ یہ لیموں اصل پھل سے 17 گنا بڑا ہے ۔رپورٹس کے مطابق یہ لیموں جس درخت سے توڑا گیا ہے 1989 میں اسی شجر سے
مزید پڑھیے


مچھروں کو مفلوج کرنیوالی جالی سے ملیریا میں نمایاں کمی

بدھ 30 مارچ 2022ء
لندن(ویب ڈیسک)ایک طویل تحقیق کے بعد کئی اداروں نے مل کر ایسی مچھردانی کی جالی بنائی ہے جس میں آنے والے مچھر بے بس ہوجاتے ہیں اور اڑنے کے قابل نہیں رہتے ۔ یوں مچھر کاٹنے سے باز رہتا ہے اور ملیریا کے واقعات میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے ۔ دوسالہ آزمائش کے بعد ماہرین نے اسے بہت امید افزا قرار دیا ہے ۔ممتاز طبی جریدے لینسٹ میں چھپنے والی تحقیق کے مطابق روایتی مچھردانیوں میں دوا لگی ہوتی ہے جو مچھروں کے اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہے جبکہ نئی جالی میں مچھر پھنس کر بے بس ہوجاتے
مزید پڑھیے


آئینوں سے بنا لیکن آنکھ سے اوجھل، انوکھا مکان

هفته 26 مارچ 2022ء
لندن(ویب ڈیسک ) لندن کے مصروف علاقے میں ایک مکان ایسا بھی ہے جس پر بڑے آئینے نصب ہے اوردور سے دیکھنے پر یہ اوجھل ہی دکھائی دیتا ہے اور اسے ’دکھائی نہ دینے والا مکان‘ کہا گیا ہے ۔رچمنڈ سرکس چوراہے پر اے 316 روڈ پر واقع یہ مکان تعمیر کا شاہکار تو ہے ہی لیکن یہ باقاعدہ قابلِ رہائش گھر بھی ہے ۔ اسے 2015ء میں ایلکس ہا نے ڈیزائن کیا تھا۔ 2019 ء سے یہاں لوگ رہ رہے ہیں۔ وہ گھر سے باہر دیکھ سکتے ہیں لیکن باہر سے گزرنے والے افراد صرف اپنا عکس ہی دیکھ
مزید پڑھیے


1830ء میں کیچپ کے بطور دوا استعمال ہونے کا انکشاف

هفته 26 مارچ 2022ء
اوہائیو(ویب ڈیسک)امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جان کک بینیٹ نے 1830 ء میں ٹماٹو کیچپ کیلئے دوا کا ایک نسخہ تیار کیا۔ڈاکٹر بینیٹ نے اپنے تیار کردہ کیچپ کی تشہیر ایک ایسی دوا کے طور پر کی جس سے اسہال، یرقان، بدہضمی اور گنٹھیا کا علاج ممکن تھا۔ پہلے کیچپ مچھلی یا مشروم کا مرکب ہوتا تھا لیکن بعد میں ڈاکٹر بینیٹ نے کیچپ میں ٹماٹر شامل کیے ۔ ٹماٹر کے اضافے کا مقصد وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار کو اس میں شامل کرنا تھا۔آج جو ہم کیچپ کو کئی ڈشز کے ساتھ ایک لوازم
مزید پڑھیے


نیند کم کرنے والے جین دماغی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں:تحقیق

بدھ 23 مارچ 2022ء
سان ڈیاگو(ویب ڈیسک ) سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ رات میں صرف چار سے چھ گھنٹے سو کر تازہ دم ہوجانے والوں میں پائے جانے والے کچھ خاص جین نہ صرف نیند کی قدرتی ضرورت کم کرتے ہیں بلکہ ہیں ان پر تحقیق سے دماغی بیماریوں کا منفرد علاج ڈھونڈنے میں بھی مدد مل سکتی ہے ۔اب تک کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 4 سے 6 گھنٹے تک سونے والوں کے مقابلے میں ان کو دماغی بیماریوں اور مسائل کا زیادہ سامنا ہوسکتا ہے جو روزانہ اوسطاً 8 گھنٹے کی نیند لیتے ہیں۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں