Common frontend top

کاروبار


اوپن مارکیٹ میں ڈالر2 روپے ،سونا3000تولہ مہنگا

منگل 13  ستمبر 2022ء
کراچی( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے پہلے روز کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی لپیٹ میں آ گئی ،سرمائے میں 34ارب59کروڑکی کمی جبکہ62.84فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں85.87پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 41862.29پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 34ارب59کروڑ21لاکھ 44ہزار311روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب 27ارب19کروڑ75لاکھ29ہزار363روپے رہ گیا ۔گذشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 323کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 102کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،203میں کمی اور18کمپنیوں
مزید پڑھیے


ڈالرانٹربینک196.50، اوپن مارکیٹ میں199روپے کا ہوگیا: سونا1500روپے تولہ مہنگا

بدھ 18 مئی 2022ء
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان میں ڈالر نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر196روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر200روپے سے صرف ایک روپیہ دوری پرہے ،سونا بھی 1500 روپے فی تولہ بڑھ گیا اورپاکستان سٹاک ایکس چینج میں معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی ۔ انٹر بینک میں 1.90روپے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید195.50 اورقیمت فروخت 196.50 روپے ہو گئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں 3.50 روپے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 194.50سے بڑھ کر198 اور قیمت فروخت 195.50 سے بڑھ کر199روپے پر جا پہنچی ۔ملکی صرافہ مارکیٹوں
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار،روپیہ مزید تگڑا،سونا بھی سستا

بدھ 13 اپریل 2022ء
کراچی(کامرس رپورٹر)میاں شہباز شریف کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا،کے ایس ای100انڈیکس میں262پوائنٹس کا اضافہ ہو ا۔کاروبارمیں تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ27ارب69کروڑ40لاکھ77ہزار110 روپے بڑھ کر77کھرب37ارب 89کروڑ 28لاکھ 67ہزار9 روپے پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر359 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 172کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور172ہی کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی رہی جبکہ 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر49 کروڑ35 لاکھ97ہزار955حصص کا کاروبار
مزید پڑھیے


فروری22ئ: چمڑے کے ملبوسات کابرآمدی حجم4 ارب تک بڑھ گیا

هفته 09 اپریل 2022ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)چمڑے کے ملبوسات کی قومی برآمدات میں فروری 2022ء کے دوران 18 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 4 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2021ء کے دوران لیدر گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 3.5 ارب روپے رہا تھا۔اس طرح فروری 2021ء کے مقابلے میں فروری 2022ء کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی ملکی برآمدات میں 50 کروڑ روپے یعنی 17.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں

هفته 09 اپریل 2022ء
نیو یارک (92 نیوزرپورٹ) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن سے تیل کی کھپت میں کمی آگئی جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا ہے ۔برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت سو ڈالر پر آ گئی۔عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل 51 سینٹ کی کمی سے 100 ڈالر، 10سینٹ فی بیرل ہو گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کے سودے 32 سینٹ کی کمی سے 95 ڈالر، 70سینٹ میں طے ہوئے ۔
مزید پڑھیے



سٹیٹ بینک کا ’’سرپرائز‘‘،شرح سود میں 2.5فیصد اضافہ،ڈالر بلند ترین سطح پر، سونا مہنگا: سٹاک مارکیٹ میں مندی

جمعه 08 اپریل 2022ء
کراچی (کامرس رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں ) سٹیٹ بینک نے نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیاجس کے مطابق شرح سود میں اڑھائی فیصد اضافہ کر دیا گیا ،شرح سود 9.75فیصد سے بڑھکر12.25فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔ گورنرسٹیٹ بینک رضا باقر کی زیرصدارت اجلاس میں شرح سودمیں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے مہنگائی کا منظر نامہ بگڑ گیا ،بیرونی استحکا م کیلئے خطرات بڑھے ،عالمی قیمتیں طویل عرصے تک بلندرہنے کا خدشہ ہے ، گورنر سٹیٹ نے کہا شرح سود میں اضافے کا مقصد فارن ایکسچینج اور مالی نظام میں استحکام لانے کیلئے ہے
مزید پڑھیے


جاپان میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں کمی

پیر 04 اپریل 2022ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری 2022 تک کی مدت میں جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوںنے 50.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.5 فیصدکم ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 58.7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال
مزید پڑھیے


رواں مالی سال: غیرملکی سرمایہ کاری میں58.59 فیصداضافہ

پیر 04 اپریل 2022ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 275 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 58.59 فیصدزیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبہ میں 173.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔فروری 2022 میں ملک میں مالیاتی بزنس
مزید پڑھیے


مارچ2022 ئ: پاکستان کی برآمدات میں 17.3فیصداضافہ ریکارڈ

هفته 02 اپریل 2022ء
اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مارچ2022ء میں پاکستان کی برآمدات مارچ2021ئکے 2.365 ارب ڈالر کے مقابلے میں 17.3 فیصد بڑھ کر 2.773 ارب ڈالر ہو گئیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جولائی تا مارچ 2022ء میں ہماری برآمدات 25 فیصد اضافہ سے 23.332 ارب ڈالر ہوگئیں، جولائی تا مارچ 2021ء میں برآمدات 18.688 ارب ڈالر تھیں،یہ 4.644 ارب ڈالر کا اضافہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری برآمدات ہمارے اہداف کے مطابق ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ ہم اپنے سالانہ ہدف کو حاصل کرلیں گے ، پی بی ایس کی طرف
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی ، ڈالر مستحکم، سوناسستا

هفته 26 مارچ 2022ء
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی دیکھی گئی ۔ جمعہ کو ابتدائی سیشن میں تیزی آئی اور انڈیکس 43686.35پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 43378پوائنٹس پرچلی گئی ۔کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 28.60 پوائنٹس اضافے سے 43551.15پوائنٹس ہو گیا۔ اسی طرح35.36پوائنٹس اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 16657.48پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس29859.99پوائنٹس پر بند ہوا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کامجموعی سرمایہ11ارب42کروڑ61لاکھ25ہزار917روپے اضافے سے 73کھرب58ارب5کروڑ92لاکھ11ہزار143روپے ہو گیا۔اس دوران
مزید پڑھیے








اہم خبریں