Common frontend top

سپریم کورٹ


اسرائیل کے جنگی جرائم ہسپتال پر بمباری

جمعرات 19 اکتوبر 2023ء
اداریہ
اسرائیل فورسز کی جانب سے غزہ میں خوفناک بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور وہ غزہ کے اسپتالوں ، اقوام متحدہ کی محفوظ پناہ گاہوں اور امدادی کارکنوں پر بھی فضائی حملے کر رہا ہے۔ غزہ کے الاہلی ہسپتال پراسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 800سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ، بمباری میں ہسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں آگ لگ گئی ، ملبے تلے سینکڑوں افراد دب گئے ، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہسپتال ہزاروں زخمیوں ،مریضوں اور بے گھر فلسطینیوں سے مکمل بھرا ہوا تھا ، شہداء میں
مزید پڑھیے


نیب ترامیم کیس فل کورٹ سنے : جسٹس منصور، تیاری کرکے آئیں، ہرصورت فیصلہ دینا ہوگا :چیف جسٹس: والیم ٹین جاری کرنے ، مریم کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواستیں مقرر

هفته 19  اگست 2023ء

اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ نے نیب آرڈیننس ترمیمی ایکٹ مجریہ 2022کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین سے حتمی دلائل طلب کرلئے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چیئر مین پی ٹی آئی کی آئینی درخواست کی مزید سماعت 28اگست تک ملتوی کردی اور آبزرویشن دی کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے کیس کا فیصلہ کردیا جائے گا۔ دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کا سوال اٹھایا اور معاملے کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل
مزید پڑھیے


الیکشن ایکساتھ کرائے جائیں :وزارت دفاع: 4اپریل کا حکم واپس لینے کی بھی استدعا

بدھ 19 اپریل 2023ء

اسلام آباد (رپورٹ: غلام نبی یوسف زئی)الیکشن کمیشن پاکستان نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیاہے کہ بروقت فنڈز کی دستیابی اور سکیورٹی انتظامات کی عدم فراہمی کے باعث 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے جبکہ ،دوسری جانب وزارت دفاع نے متفرق درخواست کے ذریعے عدالت سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق اپنا حکم واپس لینے اور انتخابات ایک ساتھ ہی کرانے کی استدعا کی ہے ،وزارت دفاع کی درخواست کو دو روز قبل چیف جسٹس کے چیمبر میں فاضل ججوں کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات کی ایک کڑی قراردیا جارہا ہے
مزید پڑھیے


عمران کا مئی کے آخر میں مارچ کا اعلان، مراسلے کی تحقیقات کیلئے صدر، چیف جسٹس کو خط

اتوار 01 مئی 2022ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ،92 نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا ۔اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کافیصلہ ہوا ہے ،ہم مئی کے آخری ہفتے میں یہ کال دینے لگے ہیں،پی ٹی آئی کونہیں پورے ملک کوکال دے رہاہوں،یہ کال اسلئے دے رہے ہیں کہ غیرملکی سازش کرکے پاکستان کی توہین کی گئی،غیرملکی سازش کے تحت کرپٹ ترین لوگوں کوملک پرمسلط کیاگیا،کابینہ میں 60فیصدلوگ ضمانت پرہیں،جووزیراعظم بنالوگ اسے کرائم منسٹرکہتے ہیں،ان پرنیب،ایف آئی
مزید پڑھیے


پہلے طے کرنا کیا پارٹی سے انحراف جرم ہے ؟، کلچر بن گیا فیصلہ حق میں تو انصاف، خلاف آئے تو انصاف تارتار :سپریم کورٹ

بدھ 20 اپریل 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار) آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی ہے کہ پہلے طے کرنا ہے کہ کیا پارٹی سے انحراف جرم ہے ؟ ،اگر جرم ہے تو پھردیکھنا ہوگا کہ اس کے اثرات کیا ہیں۔ دوران سماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائک دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملک اس وقت افراتفری( انارکی) کی جانب بڑھ رہا ہے ، کوئی سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے کو تیار نہیں۔جس پر چیف جسٹس نے فاروق ایچ نائیک کو کہا کہ حالات اتنے خراب نہیں عمومی
مزید پڑھیے



رولنگ کالعدم: قومی اسمبلی، کابینہ بحال، تحریک عدم اعتماد پرکل ووٹنگ؛ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کا متفقہ فیصلہ

جمعه 08 اپریل 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار،92نیوزرپورٹ،این این آئی)سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ آئین سے متصادم قراردے کر کالعدم قرار دیدی جبکہ قومی اسمبلی اوروفاقی کابینہ بحال کردی۔سپریم کورٹ کے 5رکنی لارجربینچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ کے بعدکئے جانیوالے وزیر اعظم کے تمام اقدامات اورصدرمملکت کااسمبلی تحلیل کرنے کافیصلہ بھی کالعدم قراردیدیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے پانچویں روز از خود نوٹس کیس کا محفوظ فیصلہ جاری کیا۔جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل تھے ۔آٹھ
مزید پڑھیے


لگتا ہے ڈپٹی سپیکر کو ایسی رولنگ دینے کا اختیار ہی نہیں :سپریم کورٹ

منگل 05 اپریل 2022ء

اسلام آباد( خبر نگار)سپریم کورٹ نے تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی سپیکر کے اختیار پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کیا ڈپٹی سپیکر بطور قائم مقام سپیکر کا اختیار استعمال کرسکتا ہے ؟۔جسٹس منیب اختر نے کہا آرٹیکل 69کے تحت سپیکر کی رولنگ کو تحفظ حاصل ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اختیار تو سپیکر کا ہے کیا سپیکر کی جگہ ڈپٹی سپیکر یہ اختیار استعمال کرسکتا ہے ؟،میری رائے میں ڈپٹی سپیکر نے اختیار سے تجاوز کیا،میرے خیال میں ڈپٹی سپیکر کو ایسی رولنگ دینے کا اختیار ہی
مزید پڑھیے


جج کی میعاد ، فیصلے طاقتور حلقوں کی خوشنودی سے مشروط کرنا تباہ کن ہوگا:جسٹس مقبول

منگل 05 اپریل 2022ء

اسلام آباد(خبر نگار) جسٹس مقبول باقر کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریٹائر ہونے والے جج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ جسٹس مقبول باقر نے اہم مقدمات کی سماعت کیلئے مخصوص ججوں پر مشتمل بینچز بنانے پر سوال اٹھائے ۔چیف جسٹس نے کہا آمریت کے دور میں جسٹس مقبول باقر نے پی سی ا وکے تحت حلف نہ اٹھانے کی پاداش میں 21 ماہ کی معطلی برداشت کی، جسٹس مقبول باقر کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ انھوں نے کہا جسٹس مقبول باقر نے بہت
مزید پڑھیے


سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس، ابتدائی سماعت کے بعد لارجر بینچ تشکیل؛کوئی ادارہ غیر قانونی کام نہ کرے: چیف جسٹس

پیر 04 اپریل 2022ء

اسلام آباد(خبر نگار،92 نیوزرپورٹ،صباح نیوز،نیٹ نیوز)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے موجودہ ملکی صورتحال پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں جوہوااس پرتشویش ہے ، تمام ریاستی ادارے کوئی غیر قانونی اقدام نہ اٹھائیں۔ عدالت عظمیٰ نے معاملے پر پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیاجو آج سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ نے صدر مملکت کی طرف سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے اور تحریک عدم اعتمادپر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو احکامات جاری کرنے سے روکتے ہوئے قرار دیا کہ صدر اور وزیراعظم کے مزید احکامات عدالتی فیصلے سے مشروط ہونگے ،عدالت عظمیٰ نے اپنے
مزید پڑھیے


وزیراعظم کے بیانات پر اظہار تشویش،عدم اعتماد کامیاب ہوتومنحرف ارکان، وزیراعظم گھر جائینگے : سپریم کورٹ

منگل 29 مارچ 2022ء

اسلام آباد(خبر نگار) صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم کے بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا وزیر اعظم کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے نہیں روکا جاسکتا ۔جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہمارے اٹھائے گئے سوالات کا کیا تااثر لیا جارہا ہے ؟وزیر اعظم کہہ رہا تھا کہ ججوں کو اپنے ساتھ ملایا جارہا ہے ،سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر یہی سرخیاں تھیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کیا وزیر اعظم
مزید پڑھیے








اہم خبریں