Common frontend top

سپیشل رپورٹ


بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کم سے کم متاثر ہوں:وزیر اعظم محمودخان اورعلیم خان کی ملاقاتیں

جمعه 22 مئی 2020ء
اسلام آباد،لاہور (سپیشل رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ) وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ مشکل حالات کے باوجود ہر ممکنہ کوشش کی جائے کہ ترقیاتی اخراجات کم سے کم متاثر ہوں، آئندہ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے حوالے سے آؤٹ آف باکس سلوشن پر توجہ دی جائے ۔صوبہ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی امور،آئندہ بجٹ کے حوالے سے اصلاحات، کورونا وائرس کے تناظر میں صوبائی معاشی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا غیر ضروری اخراجات میں کمی کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے اورکورونا کے پیش
مزید پڑھیے


برآمدی صنعت کوایک کھرب ریفنڈ،متاثر مزدوروں کو 2کھرب دینگے :حفیظ شیخ

جمعرات 26 مارچ 2020ء

اسلام آباد(وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو 100ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ د ینگے ،متاثرہونے والے مزدوروں کیلئے 200ارب روپے رکھے گئے ہیں،70لاکھ لوگوں کو 3ہزار ماہانہ4ماہ کیلئے امداد دینگے ،یوٹیلٹی سٹورز کو 50ارب روپے دے رہے ہیں،82لاکھ گندم کسانوں سے خریدیں گے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طورپر15روپے کمی کی گئی،80فیصد گیس کے صارفین کو بل کی ادائیگی میں 3ماہ کا وقت دیا جا ئیگا، کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس میں کمی کی جارہی ہے ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے معاون خصوصی برائے اطلاعات
مزید پڑھیے


شورٹی بانڈ چاہتے تھے ، نوازشریف کے باہر جانے پر اعتراض نہیں تھا: وزیراعظم

اتوار 17 نومبر 2019ء
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کولاہورہائیکورٹ کافیصلے سے تفصیلی طورپرآگاہ کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے ابتدائی فیصلے سے متعلق وزیراعظم کوآگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہاابتدائی فیصلے سے متعلق حکومتی موقف واضح کریں، لاہورہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کاانتظارکریں، حکومت شیورٹی بانڈچاہتی تھی،نوازشریف کے جانے پراعتراض نہیں تھا۔
مزید پڑھیے


کچلاک: سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید : ڈی آئی خان: دہشتگرد ہلاک، سیالکوٹ میں ایک گرفتار

هفته 16 نومبر 2019ء
لاہور، کوئٹہ( کرائم رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ)کچلاک کے مغربی بائی پاس پرسکیورٹی فورسزکی گاڑی پرحملہ ہوگیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3اہلکارشہیداور4زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،سکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ڈی آئی خان ظفر آباد کالونی کے قریب پولیس مقابلے میں ایک مبینہ دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا، پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد کفایت اللہ کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ نے سیالکوٹ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا
مزید پڑھیے


سیاسی بنیادوں پر تعینات بورڈ آف ڈائریکٹرز ہٹانے کا عمل شروع

جمعه 08 نومبر 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)وفاقی حکومت نے سرکاری کمپنیوں میں سیاسی بنیادوں پر تعینات کئے گئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ہٹانے کا عمل شروع کردیا۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ،سوئی سدرن،انٹرسٹیٹ گیس سسٹم اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز بڑے پیمانے پرتبدیل کردئیے گئے ہیں۔ اوجی ڈی سی ایل اوردیگر کمپنیوں کے بورڈ میں ناقص کارگردگی کے حامل ڈائریکٹرز کوبھی جلد تبدیل کردیا جائے گا۔ چیئرمین پی ایل ایل ڈاکٹر منظوراحمد کو عہدے سے ہٹا کر رابت کونین کو چیئرپرسن لگانے کا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔ سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اخترکو سوئی سدرن گیس
مزید پڑھیے



افغان پولیس ،انٹیلی جنس پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے لگی: ناظم الامور دفتر خارجہ طلب، احتجاج ریکارڈ

پیر 04 نومبر 2019ء
اسلام آباد (این این آئی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے سفارتکاروں اورسفارتی اہلکاروں کو گزشتہ 2 روز میں مسلسل ہراساں کیا گیا ۔سفارتی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کے نائب سفیر حسن وزیر کے علاوہ کابل میں سفارتخانے میں میڈیا، تجارت اور وزارت خارجہ کے افسران کو افغان پولیس اور انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے گھروں سے سفارتخانے جاتے ہوئے ہراساں کیا اور جگہ جگہ ان کی گاڑیاں روکی گئیں، ان کواورگا ڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ڈپٹی سفیر کی گاڑی پر پانی کی خالی بوتلیں پھینکی گئیں اوردوسرے راستے سے سفارتخانہ جانے پر مجبور کیا
مزید پڑھیے


کرتار پور آنیوالے بھارتی سکھ یاتریوں کیلئے پاسپورٹ،رجسٹریشن کی پابندی ختم، افتتاح کے موقع پر فیس بھی معاف:عمران خان

هفته 02 نومبر 2019ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،این این آئی،صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کردیا، بھارت سے کرتار پور آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے پاسپورٹ کی پابندی بھی ختم کردی ،صرف شناختی کارڈ پر ہی آسکیں گے ۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت سے کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کو پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی اس کے لیے صرف شناختی کارڈ پر ہی آسکیں گے ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے کے لیے دس دن پہلے رجسٹریشن بھی نہیں کرانا پڑے گی۔وزیراعظم عمران
مزید پڑھیے


حکومت نے انصار الاسلام پر باضابطہ پابندی لگادی، نوٹیفکیشن جاری

جمعه 25 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت نے باضابطہ طور پر جے یو آئی( ف)کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پر پابندی عائد کر دی جس کا وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی( ف )کی پرائیویٹ ملیشیا، رضا کار فورس انصار الاسلام ایک نجی عسکری تنظیم ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے اور پرائیوٹ ملٹری گروپ کا قیام آئین کے آرٹیکل 256 کی خلاف ورزی ہے ۔ نوٹیفکیشن میں صوبائی حکومتوں کو کہاگیا ہے انہیں انصارالاسلام کو کسی بھی قسم کی سرگرمی سے روکنے اور اس کے خلاف ہر طرح
مزید پڑھیے


کرتار پور راہداری منصوبہ پر دستخط کل ،بھارت نے 20ڈالر فیس کی پاکستانی شرط مان لی

منگل 22 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد ( 92 نیوز رپورٹ) پاکستان کے کرتارپور راہداری پر اصولی موقف کے سامنے بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے ،پاکستان کے بھیجے گئے مسودے پربھارت متفق ہوگیا ہے ۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے یاتریوں کیلئے 20ڈالرسروس چارجز کی ادائیگی کی شرط مان لی جبکہ راہدار ی سے متعلق آزمائشی اعدادوشمارکاتبادلہ بھی ہوگیا۔سفارتی ذرائع نے بتایا پاکستان اور بھارت کی جانب سے کل 23 اکتوبر کو کرتارپورراہداری معاہدے پردستخط ہوں گے تاہم ابھی یہ طے کرنا باقی ہے کہ معاہدوں پر دستخط کی تقریب کرتار پور زیروپوائنٹ یا واہگہ پر ہوگی۔پاکستان اوربھارت کے مقررکردہ فوکل
مزید پڑھیے


پوری دنیا کی سکھ برادری کیلئے اپنے دروازے کھول رہے ہیں: وزیراعظم

پیر 21 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) کرتارپور راہداری 9 نومبر کو سکھ برادری کیلئے کھول دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ پوری دنیا کی سکھ برادری کیلئے اپنے دروازے کھولنے جارہے ہیں، کرتارپور سکھ برادری کیلئے سب سے بڑا مذہبی مرکز ثابت ہوگا، بھارت سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری سب سے بڑے گوردوارے کی زیارت کر سکے گی۔عمران خان نے کہا منصوبہ مقامی معیشت کیلئے کلیدی اور ملک کیلئے زرمبادلہ کا ذریعہ بھی ثابت ہوگا، سیاحت اور میزبانی سمیت کئی شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان
مزید پڑھیے








اہم خبریں