Common frontend top

سعدیہ قریشی


حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن بنائے


ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اس وقت ہیوسٹن میں ہیں اور بیس برس کے بعد اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے امریکی جیل میں ملاقات کریں گی۔یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی جذبات کے کس مدوجذر سے گزر رہی ہوں گی۔ان بیس برسوں میں ان کی زندگیاں کئی طوفانوں سے گزر چکی ہیں۔میں یہاں پاکستان میں ڈاکٹر فوزیہ کے لیے حوصلہ کی دعا کرتی ہوں کہ جب وہ ہیوسٹن کی کارزویل جیل میں بدترین تشدد سہتی ،قید تنہائی کاٹتی ہوئی بدقسمت قیدی خاتون کے ستم رسیدہ خدوخال میں اپنی پیاری بہن عافیہ صدیقی کو تلاش کریں تو رب
بدھ 31 مئی 2023ء مزید پڑھیے

سیاسی انتشار کا دور اور تخلیقی مشغلے کی اہمیت

اتوار 28 مئی 2023ء
سعدیہ قریشی
زندگی میں کوئی تخلیقی اظہار سے جڑا ہوا مشغلہ ہمارے احساس اور شعور کی ایک خاص جگہ کو بھرتا ہے یہ جگہ خالی رہ جائے تو روح پر بوجھ بڑھ جاتا ہے، حساس دلوں کو ذہنی دباؤ یا ڈپریشن کی سی کیفیت گھیر لیتی ہے۔ اور وجہ سمجھ نہیں آتی کہ سب کچھ ہوتے ہوئے ہم زندگی کے لطف سے اور اس کے اصل جوہر سے محروم کیوں ہیں۔اس کی وجوہات اور بھی کئی ہو سکتی ہیں لیکن ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہماری زندگیوں میں تخلیقی اظہار سے جڑا ہوا کوئی مشغلہ نہیں ہوتا۔ روزگار اور ذمہ داریوں
مزید پڑھیے


تحریک انصاف کی خزاں رسیدگی

جمعه 26 مئی 2023ء
سعدیہ قریشی
عمران خان کا طرز سیاست بالآخر تحریک انصاف جیسی مقبول سیاسی جماعت کے لیے زہر قاتل ثابت ہوا۔یہ درست ہے کہ سیاسی جماعتیں ٹوٹنے بکھرنے اور بننے کے مراحل سے گزرتی رہتی ہیں .سیاست میں تمام سیاسی جماعتوں پر ایسا وقت آیا جب ان کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ گیا۔اور ادھر ڈوبے ادھر نکلے کے مصداق سیاسی جماعتیں اپنا سروائیول برقرار رکھتی رہی ہیں۔ یہ کہنا کہ تحریک انصاف کا خاتمہ ہوگیا تو درست نہیں ہے کیونکہ سیاسی عمل میں سیاسی جماعتیں اس سے گزرتی رہی ہیں۔ لیکن ایک بات طے ہے کہ اس وقت جو زوال تحریک انصاف پر
مزید پڑھیے


رابیل بلوچ کی نظمیں

بدھ 24 مئی 2023ء
سعدیہ قریشی
رابیل بلوچ نفسیات کے مضمون کی طالبہ ہے۔ جس عمر میں لڑکیاں فیشن اور برینڈز کی دلدادہ ہوتی ہیں ،سنجیدگی سے زندگی کے بارے میں سوچتی اور نظمیں کہتی ہے۔اظہار کی زبان انگریزی ہے۔رابیل کی کتاب دیکھ کر دو یادیں بیک وقت میرے ذہن میں آئیں، ایک یاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے انگلش ڈیپارٹمنٹ کی ہے جہاں میں پہلی بار میڈم شہناز کے کمرے میں مشہور شاعرہ نوشی گیلانی سے ملی تھی۔ میں بہت زیادہ خوش تھی۔ اس وقت میں نے انہیں بتایا تھا کہ میں خود بھی نظمیں کہتی ہوں ،شعر کہتی ہوں، میڈم شہناز نے فورا ہی
مزید پڑھیے


ذمہ داری کیا ہوتی ہے،چین سے سیکھئے!

اتوار 21 مئی 2023ء
سعدیہ قریشی
یہ جو ہماری صورت حالات اس قدر بگڑی ہوئی نظر آتی ہے اس کے پیچھے کمی یہ ہے کہ حکمرانوں سے لے کر کر عام آدمی تک، اہل اختیار سے لے کر ایک بے بس پاکستانی تک کوئی ذمہ داری کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں۔مزید برآں یہ کہ اپنی غلطیوں کو دوسروں کے سر پر تھوپنے کا رواج ہے۔فی الحال ہم موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ نہیں کرنے لگے بلکہ اس وقت ہمارا موضوع چین اور کلین انرجی میں اس کا بڑھتا ہوا رہنما کردار ہے۔چائنا اس توازن کی ایک خوبصورت مثال ہے کہ آزادی کے ساتھ ذمہ
مزید پڑھیے



تنہائی صلہ ہے مرا خمیازہ نہیں ہے!

جمعه 19 مئی 2023ء
سعدیہ قریشی
آج 19 مئی جناب خورشید رضوی کا یوم پیدائش ہے۔ سیاست کے ہنگام کو نظر انداز کرتے ہوئے شعر وادب کی نادر و نایاب شخصیت کو سالگرہ مبارک کہتے ہیں۔ اور اس نعمت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے عہد کو میسر ہیں۔ مجھے خبر نہیں تھی کہ ڈاکٹر صاحب پاکستان میں موجود نہیں، میں تو ان سے ملاقات کا ایک پروگرام بنا رہی تھی۔ خورشید رضوی صاحب ان دنوں اپنے بیٹے کے پاس انگلینڈ میں ہیں۔ فون کیا تو ڈاکٹر صاحب نے پہلی بات ہی ملک کے بدترین سیاسی حالات پر کی اور کہا کہ ملک
مزید پڑھیے


کاغذ کی ناؤ بپھرے ہوئے پانیوں کے بیچ!

بدھ 17 مئی 2023ء
سعدیہ قریشی
محمد علی ایک سرکاری سکول میں پہلی کلاس کا طالب علم ہیَ وہ غریب والدین کا بیٹا ہے جس کو پڑھنے کا بہت شوق ہے۔ عمران خان کے حق میں احتجاج شروع ہوا حالات خراب ہونا شروع ہوئے َ اس کا سکول بند ہوگیا جس پر محمد علی نے اپنی ماں کے سامنے احتجاج کیا اور کہا" ہن اے عمران خان" پھڑی گیا اے ساڈے ماسٹر عمران کھان دے نال نے اوناں سکول بند کر دیتا اے ‘‘جلاؤ گھیراؤ کی خبریں اس نے ہمسائے کے گھر ٹی وی پر دیکھ لیں تو رونے لگا کہ میرے سکول کو
مزید پڑھیے


حساب لیڈر دیتا ہے !

اتوار 14 مئی 2023ء
سعدیہ قریشی
تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری اور رہائی کا تماشا ہم سب نے دیکھا۔ایک لمحے کیلئے سوچیں کہ اگر عمران خان کی جگہ کوئی مذہبی لیڈر ہوتا اور اس کے فالوورز نے یہ طوفان ملک میں اٹھایا ہوتا تو اس وقت آپ کی رائے یقینا مختلف ہوتی۔ عالمی اداروں اور عالمی برادری کی طرف سے بھی پاکستان ایک الگ دباؤ کا سامنا کرتا۔اگر فالورز امن تباہ کرتے ہیں تو ان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔پاکستان کے وقار اور سالمیت کو کسی صورت قربان نہیں کیا جا سکتا۔ عمران خان کے فالوورز اپنے لیڈر کی رہائی پر خوش
مزید پڑھیے


حوصلہ رکھیں۔۔۔

جمعه 12 مئی 2023ء
سعدیہ قریشی
سنتے ہیں کہ اپنے ہی تھے گھر لوٹنے والے اچھا ہوا میں نے یہ تماشا نہیں دیکھا ادا جعفری نے نہ جانے کس تناظر میں یہ شعر کہا تھا مگر آج خیال آیا کہ وہ خوش قسمت ہیں جنہوں نے آج کے پاکستان میں سیاسی احتجاج کا یہ رقص اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا۔ تحریک انصاف کے حامیوں نے جس طرح اپنے لیڈر کی گرفتاری پر طوفان اٹھایا ، اس کی سو بار بھی مذمت کی جائے تو کم ہے۔ پر تشدد احتجاج کے یہ ہولناک منظر پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ شرمناک اک باب کے طور پر یاد رکھے
مزید پڑھیے


وقت کا بہتا دریا۔۔۔سب مایا ہے!

بدھ 10 مئی 2023ء
سعدیہ قریشی
برقی قمقموں کی زرد روشنی قلعے کی قدیم سرخ اینٹوں پر پھسلتی اس کے جھروکوں کو چومتی اور اس کی بالکونیوں سے رازو نیاز کرتی فضا پر ایک عجیب دھندلا غبار بن رہی تھی جو صرف رات کے اس پہر قلعے میں موجودگی، قمقموں کی زرد روشنی اور قدیم زمانوں کے احساس کے امتزاج ہی سے جنم لیتا ہے۔بار بار کا دیکھا ہوا شاہی قلعہ رات کے اس پہر روشنیوں میں ڈوبا ہوا ایک الگ ہی چھب دکھا رہا تھا۔یہ اکیسویں صدی کا لاہور شہر ہے، سن ہے 2023۔ مغلیہ عہد کا شاہی قلعہ اور اس کا تعمیراتی شکوہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں