لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس نے کھوکھربرادران کیخلاف مساجد میں اعلانات کرادیئے ، شہریوں مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھراورایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اورشفیع کھوکھرسے متعلق شکایات سی سی پی اوآفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ،اعلانات جوہرٹاؤن اورملحقہ آبادیوں میں کئے گئے جس کے مطابق شہری کھوکھربرادران کے ناجائز قبضوں ،لین دین اوردیگرتنازعات کی درخواست دیں، شہری ایس پی صدردفترہیلپ ڈیسک برائے متاثرین قبضہ گروپ سے رابطہ کریں۔