اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس نعیم اختر افغان اجلاس میں شریک ہوئے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات اور ان کے اعتراضات کا جائزہ لیا گیا، شواہد کی روشنی میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نوٹس جاری کیا گیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے 14 دن میں جواب طلب کرلیا گیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس نقوی کیخلاف تمام دس درخواست گزاروں کا گزشتہ روز مؤقف سنا تھا۔