Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


مولانا فضل الرحمن پر تنقید کیوں ؟


چند دن قبل برادرم آصف محمود نے اپنے کالم بعنوان ’’جمعیت علمائے خاندان‘‘ میں مولانا فضل الرحمن کی اقربا پروری پر تنقید کی اور اہم سوالات اٹھائے۔ یہ کالم پچھلے دو تین دنوں سے سوشل میڈیا پر زیربحث ہے، خاکسار نے اپنی فیس بک وال پر اسے لگایا تو مولانا کے کارکنوں اور مداحین کے کچھ لفظی تیر، نیزے ہمارے اوپر بھی برسے۔ آصف محمود تو خیراس کالم کے بعد سے مسلسل زیرعتاب ہیں۔ آصف محمود نے اپنے کالم میں چند نام گنوائے کہ انہیں آخر کس وجہ سے اس قدر نواز ا جا رہا ہے۔ ان میں
جمعرات 08 دسمبر 2022ء مزید پڑھیے

عرب دانش کے موتی : خطبا

بدھ 30 نومبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
عرب سماج، کلچر، ادب اور لوک دانش کا احاطہ کرتی شاندار کتاب بلوغ الارب پچھلے کچھ دنوں سے زیرمطالعہ ہے۔ اس کی چار جلدیں ہیں، اردو سائنس بورڈ نے اس کا اردو ترجمہ شائع کیا ہے۔ اس کی چوتھی جلد میں چند مشہور عرب فصحا، خطبا کا ذکر ہے۔ اس پر ایک کالم پہلے لکھ چکا ہوں، آج چند مزید فصیح عربوں کا تذکرہ کرتے ہیں۔ بلوغ الارب میں ایک بہت مشہور فصیح عرب اکثم بن صیفی التمیمی کے فصیح کلام کی مثالیں نقل ہیں۔ اکثم بن صیفی نے اپنی قوم کو وصیت کرتے ہوئے خطبہ دیا تھا جو بہت
مزید پڑھیے


سمارٹ موو

منگل 29 نومبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
عمران خان کا پنڈی میں جلسہ کتنا بڑا تھا، کس قدر لوگ آئے، پی ٹی آئی کی حکمت عملی کیا رہی ، لانگ مارچ ختم کیوں ہوا وغیرہ جیسے سوالات سے بحث آگے نکل چکی ہے۔ اب ہر جگہ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے پر بات ہو رہی ہے۔ میرے نزدیک عمران خان نے بظاہر ایک بہت مشکل اور پریشان کن صورتحال سے نہ صرف محفوظ طریقے سے نکلنے کا راستہ نکالا بلکہ ہر ایک کو سرپرائز بھی دیا ہے۔ اب اگلے کچھ عرصہ تک سب کچھ اسی سیاسی چال کے گرد ہی گھومتا رہے گا۔ یہ ایسی موو ہے جس
مزید پڑھیے


عرب دانش کے موتی : فصحا

هفته 26 نومبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
فصاحت وبلاغت عربوں کی بڑی صفت رہی ہے۔جاہلی عرب کے بعض فصحا اور خطبا بڑے مشہور ہیں، ان میں سے بعض دراز عمر کی وجہ سے اسلام کے عہد تک جئے اور ان میں سے چند ایک نے اسلام قبول کیا اور صحابی رسول ﷺ کہلائے۔ جاہلی عرب کے ان فصحا میں سے ایک ذھیر بن جناب الحمیری ہے۔ کہتے ہیں کہ یہ سردار تھا، اس کی قوم اس کی اطاعت کرتی تھی۔ یہ اپنی قوم میں سب سے صاحب شرف تھا، ایک سو سال سے زیاد ہ عمر پائی اور بے شمار جنگیں برپا کیں ، اس میں کئی
مزید پڑھیے


عرب دانش کے موتی

جمعه 25 نومبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
مقام شکر ہے کہ کئی ہفتوں کے سیاسی پیچ وخم اور ڈرامائی تبدیلیوںکے بعد ملک ایک بڑے مرحلے سے بخوبی گزر گیا اور کسی تنازع کے بغیر اہم ترین تقرریاں ہوگئیں۔ امید کرنی چاہیے کہ اب ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام بھی پیدا ہوگا۔ سیاست کی اس کِھچ کِھچ سے آپ کو باہر لانے کیلئے عرب دانش اور عرب سماج کے حوالے سے بہترین معلومات کے ذخیر ہ’’ بلوغ الارب ‘‘کی طرف چلتے ہیں۔ چار جلدوں پر محیط یہ نہایت دلچسپ کتاب اردو سائنس بورڈنے اردو میں شائع کی ہے۔
مزید پڑھیے



فٹ بال کا جادو

منگل 22 نومبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
مجھے کھیلوں سے بہت دلچسپی ہے۔ کرکٹ خاص طور سے دلچسپی کا مرکز ہے۔ کرکٹ پر کبھی کبھار لکھ لیتا ہوں، مگر اسے بہت تواتر سے مانیٹر کرتا ہوں۔ کرکٹ کے حوالے سے ہونے والے اہم میچز، دلچسپ واقعات، ڈویلپمنٹس ، کسی غیر معمولی کھلاڑی کا منظرعام پر آنا وغیرہ۔ ٹینس سے بھی دلچسپی رہی ہے، پچھلے چند برسوں میں کم ہوگئی ، مگر ایک زمانے میں یہ بہت تھی۔ جب تک پاکستانی ہاکی ٹیم میں دم خم تھا، تب ہاکی بھی بہت پسند تھی۔باکسنگ بھی ایک زمانے میں اچھی لگتی تھی، خاص کر جب لڑکپن میں عظیم باکسر محمد
مزید پڑھیے


متنازع فلموں پر پابندی کیوں لگنی چاہیے ؟

جمعرات 17 نومبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
گزشتہ روز ٹرانس جینڈر /کوئیر/ایل جی بی ٹی موضوع پر فلم ’’جوائے لینڈ ‘‘پر پابندی کے حوالے سے کالم لکھا ۔ اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا توجہاں بہت سے لوگوں نے اس کی تائید کی، وہاں بعض نے سوالات بھی اٹھائے ۔ان سوالات پر بات کرنا اس لئے ضروری ہے کہ بات میں اگر ابہام رہے تو غلط فہمی اور مغالطہ جنم لیتا ہے۔ سوال یہی ہے کہ کسی متنازع فلم پر پابندی کیوں لگائی جائے؟ اس کا آسان اور مختصر ترین جواب یہی ہے کہ چونکہ یہ فلم متنازع ہے، اس لئے پابندی لگے۔ یہاں پر مسئلہ
مزید پڑھیے


کیافلم جوائے لینڈ پر پابندی لگنی چاہیے ؟

بدھ 16 نومبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
ارادہ تھا کہ آج اپنی شوگر کہانی کا دوسرا حصہ لکھ ڈالوں گا، صبح خبر آئی کہ جوائے لینڈ فلم جس پر حکومت پاکستان نے پابندی لگا دی تھی، اس پر نظرثانی کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنا دی ہے۔ اس خبر نے مجبور کیا کہ پہلے اس فلم پر لکھا جائے ۔ جوائے لینڈ ایک پاکستانی ڈائریکٹر صائم صادق کی بنائی ہوئی پنجابی فلم ہے،انہی صاحب نے اس کی کہانی بھی لکھی ہے اور اس کی ایڈیٹنگ میں بھی شامل رہے ہیں۔بیشتر فنکار پاکستانی ہیں۔ مرکزی کردار علی جونیجو نے ادا کیا دوسرا مرکزی کردار
مزید پڑھیے


’’شوگر ‘‘کے ساتھ گزرے ماہ وسال

منگل 15 نومبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
پیر کی صبح سوشل میڈیا پر نظر دوڑائی تو فیس بک پر کئی پوسٹیں شوگر کی بیماری کے حوالے سے نظر آئیں۔ معلوم ہوا کہ چودہ نومبر اس بیماری کا عالمی دن کے طور پرلیا جاتا ہے۔ یہ بیماری دراصل ڈایابیٹیز Diabetes ہے جسے اردو میں ذیابیطس کہاجاتا ہے، عام اصطلاح میں البتہ یہ شوگر کی بیماری کہلاتی ہے ۔ پچھلے چند برسوں سے خاکسار اس کا مریض ہے، ہائی بلڈ پریشر نے دس بارہ سال پہلے دوستی بنا لی تھی ،چارپانچ برس قبل شوگر کا مرض بھی لاحق ہوگیا۔ کہتے ہیں کہ ہائی بلڈ پریشر اور شوگر دونوں بہنیں
مزید پڑھیے


بلوغ الارب اور حاتم

جمعه 11 نومبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
کہتے ہیں کہ کتابیں بھی رزق کی طرح طلب گاروں تک پہنچتی ہیں۔بعض اوقات کوئی شاندار کتاب اچانک ہی کسی وسیلے سے آدمی تک پہنچتی ہے ، وہ اسے پڑھتا اور پھر اس کی زندگی بدل جاتی ہے۔ سرشاری اور انبساط کی ایک اچھوتی کیفیت کے طلسم میں وہ تادیر رہتا ہے۔ میری زندگی میں ایسی کئی کتابیں ہیں، جنہیں پڑھنے سے پہلے جو میں تھا، بعد میں وہ نہ رہا۔ ایسی کتابوں میں سے ایک ’’دنیا کی سو عظیم کتابیں ‘‘ از ستار طاہر ہے۔ اس کتاب کے بارے میں بعض کہتے ہیں کہ اس کے خاصے مضامین
مزید پڑھیے








اہم خبریں