Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


بارش، خوشبو،مہکتی باتیں


بہت سال پہلے کی بات ہے۔ ابھی لاہور آیا تھا اور نہ ہی صحافت شروع ہوئی تھی۔ کالج کے طالب علم تھے۔ ہمارے ایک دوست سرائیکی کے اچھے شاعر تھے ۔ کلاس کے دوسرے لڑکے جب کبھی موڈ میں آتے تو شاعروں کا مذاق اڑاتے اور ہمارے شاعر دوست کو بھی رگڑا لگ جاتا۔ ہمارے ایک دوست خاص طور سے تیز دھار طنز فرماتے اور سرائیکی، پنجابی محاورے کے مطابق شاعر کا توا لگاتے۔ ایک بات خاص طور سے فرمایا کرتے کہ شاعر بیکار مخلوق ہیں، شاعری کا آخر زندگی میں فائدہ ہی کیا ہے ؟یہ نکمے لوگ
هفته 16 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

2024: رمضان ریزولیوشن

منگل 12 مارچ 2024ء
محمد عامر خاکوانی
ہر سال یکم جنوری کے موقعہ پر نئے سال کے حوالے سے عہد (نیوائیر ریزولیوشن)کا دنیا بھر میں ٹرینڈ ہے۔ چند سال قبل خیال آیا کہ ہمارا اسلامی سال تو محرم سے شروع ہوتا ہے، مگر ہم رمضان المبارک کی خاص اہمیت کی وجہ سے اس میں اپنے ماہانہ اور سالانہ عہد کرسکتے ہیں۔یہ رمضان ریزولیوشن ہوں گے اور ان میں رب کریم کی خاص برکات بھی شامل ہوجائیں گی۔آپ بھی اگر نیٹ پر سرچ کریں تو ا س حوالے سے خاصا مواد مل جائے گا۔ عام طور سے نیو ائیر ریزولیوشن میںوزن کم کرنے، باقاعدگی
مزید پڑھیے


کیا دینی سیاسی جماعتیں الیکشن سے کچھ سیکھ پائی ہیں ؟

بدھ 06 مارچ 2024ء
محمد عامر خاکوانی
یہ انتخابات کئی اعتبار سے مذہبی سیاسی جماعتوں کے لئے تکلیف دہ اور مایوس کن ثابت ہوئے ۔ انتخابات میں تین چار جماعتوں نے حصہ لیا۔ سب سے اہم اور نمایاں جمعیت علما اسلام فضل الرحمن تھی۔ 2018 میں جے یوآئی نے کے پی اور بلوچستان سے درجن بھر قومی اسمبلی کی نشستیں حاصل کی تھیں۔ پختون خوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تو جمعیت علما اسلام نے بہت سوں کو حیران کر دیا تھا، پشاور سمیت کئی اہم شہروں کی سٹی میئر شپ جیت لی، مجموعی طور پر ٹھیک ٹھاک شیئر بھی
مزید پڑھیے


بلاول بھٹو کو ایک سائیڈ منتخب کرنا پڑے گی

منگل 05 مارچ 2024ء
محمد عامر خاکوانی
بلاول بھٹو کو قومی اسمبلی میں گزشتہ روز تقریر کرتے دیکھ کر عجیب احساس ہوا۔ ایک طرف تو خوشی ہورہی تھی کہ نوجوان بلاول قومی اسمبلی کے فلور پر تقریر کر رہے ہیں۔ اردو وہ ٹھیک نہیں بول سکتے، مگر پھر بھی اظہار کر رہے تھے، دل خوش کن احساس ہوا۔ نظر آیا کہ بلاول میں کسی قدر تحمل پیدا ہوا ہے۔ ان کے خلاف تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی بلند آواز میں احتجاج کر رہے تھے، شور خاصا تھا، مگر بلاول مشتعل ہونے کے بجائے مسکرا کر دیکھتے رہے۔ یہی پارلیمانی سیاست ہے اور یہی جمہوریت۔
مزید پڑھیے


آگے کیا ہوگا؟

جمعه 23 فروری 2024ء
محمد عامر خاکوانی
حکومت سازی کے حوالے سے خدشات اب ختم ہوگئے ہیں۔ ن لیگ پیپلزپارٹی کے معاہدے سے یہ ظاہر ہوگیا کہ مرکز میں ایک مناسب اکثریت رکھنے والی حکومت بننے جا رہی ہے۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، آئی پی پی، ق لیگ وغیرہ کو ساتھ ملانے سے قومی اسمبلی میں سادہ مگر واضح اکثریت حاصل ہوجائے گی۔ اگر تحریک انصاف کو خواتین کی مخصوص نشستیں ملیں تب بھی ان کی تعداد سو ا سو سے زیادہ نہیں ہوسکے گی۔ یعنی حکومتی اتحاد کی نشستیں دو سو کے لگ بھگ ہوجائیں گی۔ پیپلزپارٹی کے
مزید پڑھیے



کیا تحریک انصاف، جماعت اسلامی اتحاد ہونا چاہیے ؟

هفته 17 فروری 2024ء
محمد عامر خاکوانی
یہ تو طے ہے کہ تحریک انصاف کو آگے بڑھنے، اسمبلیوں میں اپنے ارکان اسمبلی کو منظم انداز سے چلانے اور ترغیب سے بچانے کے لئے کسی رجسٹرڈ سیاسی جماعت میں شامل ہونا پڑے گا۔ دو بڑی آپشنز جو سامنے ہیں، ان میں سے ایک جماعت اسلامی، دوسری آپشن مجلس وحدت مسلمین (MWM)ہے، ایک حلقہ مولانا محمد خان شیرانی کے گروپ جے یوآئی رابطہ کا نام بھی لے رہا ہے۔ یہ ماننا پڑے گا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے تحریک انصاف کو غیر مشروط تعاون کی پیش کش کی ہے۔ علامہ ناصر عباس
مزید پڑھیے


عام انتخابات میں کیا نئی چیزیں سامنے آئیں

منگل 13 فروری 2024ء
محمد عامر خاکوانی
انتخابات 2024کا عمل خدا خدا کر کے مکمل ہوا، تین چار دنوں کے بعد تمام نتائج سامنے آ ہی گئے ۔ اس الیکشن کے بارے میں بہت کچھ کہا جا رہا ہے۔ ہم نہ بھی کہہ سکیں تو عالمی ادارے ، الیکشن مینجمنٹ تنظیمیں اور عالمی میڈیا کے موقر اخبارات اور چینلز جو کچھ کہہ رہے ہیں، اس سے پورے عمل پر کئی سوالات اٹھے ہیں، بہت کچھ دھندلا گیا ہے۔ خیر ہم اس بحث میں ابھی جاتے ہی نہیں۔ کچھ دیر کے لئے سب اعتراضات، فارم پنتالیس ، دھاندلی الزامات، عوامی احتجاج اور الیکشن
مزید پڑھیے


کھانے پینے اور پڑھنے کا موسم

بدھ 31 جنوری 2024ء
محمد عامر خاکوانی
موسم سرما اپنے اندر کئی خوبصورتیاں لئے آتا ہے۔ ہمارے جیسے پنجاب کے باسی چھ سات ماہ کی سخت گرمی اور ستمبر اکتوبر کے حبس آلود دنوں کے بعد ٹھنڈی، یخ رت کے تصورہی سے سحرزدہ ہوجاتے ہیں۔ دسمبر جنوری خاص طور سے کھانے پینے کا موسم ہے۔ بہت سے ایسے پکوان اور لذیز چیزیں ان دنوں میں ملتی ہیں ، جسے گرمیوں میں ہم چھو بھی نہیں سکتے۔ نہاری، ہریسہ، پائے وغیرہ سے لے کرحلوہ جات، پنجیری،گجریلا، شہدآمیز قہوہ جات وغیرہ وغیرہ۔ ضروری نہیں کہ یہ سب چیزیں مہنگی ہوں، ان میں سے کئی چیزیں
مزید پڑھیے


سولر پاور کا زیادہ بہتر استعمال سیکھنا پڑے گا

جمعه 26 جنوری 2024ء
محمد عامر خاکوانی
اپنے پچھلے کالم میں سیاسی لیڈروں کے بے بنیاد اور بلند وبانگ دعووں پر تنقید کی تھی۔دراصل ن لیگ کے اہم رہنمامریم نواز اور حمزہ شہباز نے اپنی تقریروں میں اعلان کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آ کر تین سو یونٹ بجلی مفت دیں گے۔ یہی بات ان سے پہلے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے جلسوں میں کہی۔ بلاول یہ دعویٰ مسلسل کر رہے ہیں بلکہ اب تو ان کی ہمشیرہ آصفہ باقاعدہ جلسوں میں یہ تقریر کرر ہی ہیں کہ اگر بجلی کے تین سو یونٹ مفت لینے ہیں تو پھر تیر کے
مزید پڑھیے


الیکشن :2024 وہی روایتی نعرے کیوں؟

بدھ 24 جنوری 2024ء
محمد عامر خاکوانی
ایک زمانے میں سیاسی جماعتیں الیکشن کے لئے باقاعدہ منشور بناتی تھیں اور اس کے لئے خاصی عرق ریزی کی جاتی ۔ مختلف شعبوں کے ماہرین کئی مہینوں تک منشور پر کام کرتے۔ عوامی خواہشات، امنگوں اور پارٹی کی پالیسیوں کومدنظر رکھتے ہوئے منشور اور مرکزی ایجنڈا بنایا جاتا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے قیام کے وقت بھی پارٹی منشور پر خاصا غوروخوض کیا گیا اور پھر چار نکاتی ایسا مرکزی ایجنڈا بنایا گیا، جس پر 1970ء کے الیکشن کی پوری مہم استوار کی گئی۔ کہا جاتا ہے کہ دانشور اور مفکر جے اے رحیم نے
مزید پڑھیے








اہم خبریں