Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


ایک سابق بیوروکریٹ کی دلچسپ یاداشتیں


دو دن پہلے ایک بہت دلچسپ خودنوشت پڑھنے کو ملی۔ یہ سابق بیوروکریٹ طارق محمود کی یاداشتوں پر مبنی کتاب ’’دام خیال ‘‘ہے۔اس کتاب نے سحرزدہ کر دیا۔ کئی گھنٹے اسی کتاب کی نذر ہوئے، ایک سرشاری کی سی کیفیت طاری ہوگئی۔ میرا کتابوں کے معاملہ میں بڑا سیدھا سا اصول ہے کہ جو بھی ہاتھ لگے، اسے پڑھنا شروع کر دیتا ہوں۔ دیانت داری سے ہر کتاب کوکچھ وقت دیتا ہوں، چند منٹ سے ایک گھنٹے تک ۔ ایک فیئر چانس۔ اس میں وہ توجہ کھینچ لے تو اسے نمٹا کر ہی کسی اور طرف دیکھتے ہیں، ورنہ اتنے سے
جمعه 10 جون 2022ء مزید پڑھیے

کچھ شاہکار فلموں، ہدایت کاروں پر

هفته 04 جون 2022ء
محمد عامر خاکوانی
امید تو یہی ہے کہ فلم کی اس سیریز کا یہ آخری کالم ہوگا۔ بہت سے لوگوں نے بھارتی فلموںکے حوالے سے بھی ایسی تحریر لکھنے کا درخواست کی ہے، مگر سردست یہ ممکن نہیں ۔ ہم میں سے بیشتر لوگ انڈین سینما کو بالی وڈ کے طور پر جانتے ہیں، وہاں پر مگر بہت مضبوط علاقائی سینما موجود ہے، خاص کر سائوتھ انڈیا میں ملیالم، تامل، کناڈااور تیلگو فلمیں بہت بزنس کرتی ہیں اورخاصا عمدہ کام ہوا ہے، پیرالل سینما یا آرٹ فلموں کے حوالے سے بھی وہاں پر کام ہواہے۔ تھوڑی سرچ کی جائے تو سب ٹائٹل کے
مزید پڑھیے


کچھ شاہکار فلموں، فن کاروں پر

جمعه 03 جون 2022ء
محمد عامر خاکوانی
فکشن سے فلم تک کی اس سیریز کو مکمل کرنا چاہتا ہوں۔ اسے لکھنے کا ایک مقصد یہ تھا کہ سیاسی ہیجان کے اس وقت میں قارئین کی توجہ کلاسیک فکشن اور ان پر بنی فلموں کی طرف مبذول کرائی جائے۔شاہکار فلموں کا تذکرہ کیا جائے ۔ اس میڈیم سے کیا سیکھا جا سکتا ہے ، اس پر بات ہو۔ ریسپانس خاصا اچھا ملا ہے، بہت سے قارئین مختلف پہلوئوں پر مزید لکھنے کی تجویز دے رہے ہیں۔ آج چند شاہکار فلموں اورہالی وڈ سے تعلق رکھنے والے چند شانداراداکاروں کا تذکرہ کرتے ہیں۔ ایک ہلکی پھلکی سے فہرست میں
مزید پڑھیے


فلم کی دنیا: کیا دیکھیں، کیا نہیں ؟

بدھ 01 جون 2022ء
محمد عامر خاکوانی
آج کل ہر طرف سیاست اور سیاسی فقرے بازی چھائی ہوئی ہے، ایسے میں ناولوں، فلموں اورفن کاروں کاتذکرہ شائد کسی کو بے وقت کی راگنی لگے۔ سچ مگر یہ ہے کہ اس سیاست زدہ دلدل میں جی چاہا کہ کچھ دیر کے لئے سہی ایک جزیرہ بنایا جائے، جہاں تازہ ہوا میسر ہو، جو خواب دیکھنے، خواب تخلیق کرنے اور خواب مجسم کرنے والوں کے لئے ہو۔ کتاب، فلم، دھرتی کی سوندھی خوشبو، گرم کافی کی مہک اور پھرکسی بڑے شاہکار کو پڑھنے/دیکھنے کے بعد اس پر گپ شپ … آدمی کو اور کیا چاہیے؟یہ سب کچھ تصوراتی سہی،
مزید پڑھیے


کچھ شاہکار ناولوں اور فلموں کے بارے میں

منگل 31 مئی 2022ء
محمد عامر خاکوانی
پچھلی نشست میں فکشن کے چند عظیم ناولوں اور ان پر بنی فلموں کا ذکر کیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ فکشن سے فلم اور فلم سے فکشن کا سفر ایک دوسرے میں یوں گتھا ہوا ہے کہ کوئی باذوق شخص کسی بڑے ناول کوپڑھنے کے بعد اس پر بنی فلم دیکھنا چاہتا ہے۔ اسی طرح کوئی ایسی فلم دیکھنے کے بعد وہ ناول یا کتاب بھی پڑھنے کو جی چاہتا ہے ، جس سے یہ فلم اخذ کی گئی۔ یہاں پر دیانت داری کا تقاضا ہے کہ قارئین کو خبردار کر دیا جائے کہ بعض اوقات دھچکا بھی
مزید پڑھیے



فکشن سے فلم تک

اتوار 29 مئی 2022ء
محمد عامر خاکوانی
کتابوں سے میری دلچسپی بچپن سے تھی ، فکشن اورنان فکشن دونوں پڑھنے کی کوشش کی۔ہمارے چھوٹے سے شہر میں کتابوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے والے بہت کم تھے ۔اپنے طور پر جو کچھ سمجھ میں آیا پڑھتے رہے ۔اس میں کتابوں کی دستیابی /عدم دستیابی بھی اہم عنصر ہے۔ میرے آبائی شہر احمدپورشرقیہ میں خوش قسمتی سے بلدیہ کے زیراہتمام ایک پبلک لائبریری اور ریڈنگ روم موجود ہے۔ آج کل معلوم نہیں کتابوں کی کیا صورتحال ہے، نئی کتابیں آ رہی ہیں یا نہیں؟ ہمارے زمانے میں اچھی بھلی کتابیں موجود تھیں اور میٹرک ، فرسٹ ائیر
مزید پڑھیے


چولستانی عوام کو کیسے بچایا جائے؟

بدھ 18 مئی 2022ء
محمد عامر خاکوانی
چولستان میں پانی کا بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کے اس بڑے صحرا میں جس کا رقبہ سینکڑوں کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے، یہاں پانی کی شدید قلت ہے اور زیادہ تر علاقوں میں موسمی بارشوں پر گزارا ہوتا ہے۔ چولستان میں روایتی طور پر گڑھے یا ٹوبے یا تالاب سے بنا دئیے جاتے ہیں، جب بارش ہو تو پانی یہاں جمع ہوجاتا ہے۔ بہت سی جگہوں پر اسی پانی سے جانور اور انسان استفادہ کرتے ہیں۔ اس سال گرمی معمول سے زیادہ ہے اور قبل ازوقت شروع ہوگئی۔ مارچ کے مہینے میں بارشیں ہوتی تھیں، اس بار
مزید پڑھیے


کیا بھٹو کو امریکہ نے ہٹایا تھا؟

جمعه 13 مئی 2022ء
محمد عامر خاکوانی
پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو صاحب کی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی اور ہمارے ہاں لیفٹ ونگ کے عناصر ایک زمانے میں یہ بات کہا کرتے تھے کہ بھٹو صاحب کو امریکہ نے سزا کے طور پر اقتدار سے ہٹایا ۔ تب اینٹی امریکہ جذبات پیپلزپارٹی میں نمایاں تھے۔ پارٹی جلسوں میں امریکی جھنڈے جلائے جاتے اور امریکہ کے خلاف نعرے عام تھے۔ یہ تو جب بی بی کی واپسی ہوئی (اپریل1986) تب رفتہ رفتہ پیپلزپارٹی کا مزاج بدلتا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ خود محترمہ بے نظیر بھٹو ہی نے پہلے امریکہ کے جھنڈے جلانے پر پابندی لگائی اور پھر جلسوں
مزید پڑھیے


معاملات گرفت میں نہیں آ رہے

منگل 10 مئی 2022ء
محمد عامر خاکوانی
موجودہ حکومت کو اقتدار سنبھالے ایک ماہ گزر چکا ہے۔ ویسے تو یہ چار ہفتوں کا وقت اتنا زیادہ نہیں کہ اس پر کوئی حتمی رائے دی جا سکے۔ حکمران اتحادکی کارکردگی کا درست تجزیہ کچھ مزید وقت گزر جانے کے بعد ہی ہوپائے گا۔ تاہم چونکہ یہ تجربہ کار لوگ ہیں، کئی بار حکومتیں کر چکے ہیں اوردرجن بھر پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی دانش اور تجربہ اکھٹا ہو چکا ہے، اس لئے ان کے ابتدائی دنوں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ سب سے بڑا دھچکا وزیراعظم میاں شہباز شریف کو دیکھ کر لگا ہے۔ وہ تجربہ کار سیاستدان
مزید پڑھیے


رمضان اور عید پر ڈراموں کے رنگ

اتوار 08 مئی 2022ء
محمد عامر خاکوانی
پچھلے سال ماہ رمضان میں ایک نیا تجربہ کیا گیا یا میرے علم میں پہلی بار آیا تھا کہ بعض ٹی وی چینلز نے مہینے بھر کے لئے ایک ڈرامہ سیریل شروع کی ، جو یکم رمضان سے شروع ہو کر عید رات تک چلا۔ پھر کسی نے اس کی آخری دو تین طویل اقساط کو میگا ایپی سوڈ کا نام دے کر عید سپیشل ٹرانسمیشن کا حصہ بھی بناڈالا۔ عام روٹین کے جذباتی رونے دھونے والے یا فیملی سازشوں سے بھرپور ڈراموں کے بجائے ان ڈراموں کو ہلکا پھلکا رکھا گیا ۔ ممکن ہے بعض قارئین کو یہ بات ناپسند
مزید پڑھیے








اہم خبریں