سلیکان ویلی(ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مشہور براؤز ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کو 15 جون 2022 ئتک ریٹائر کردے گا جبکہ ونڈوز 10 کا بلٹ اِن ویب براؤزر ’اَیج‘ (Edge) اس کی جگہ لے گا۔تاتے چلیں کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا پہلا ورژن 1995 میں ’ونڈوز 95‘ کے ساتھ جاری کیا گیا تھا۔مقبولیت کے عروج پر 2004 ء میں دنیا کے 95 فیصد سے زیادہ کمپیوٹروں پر انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال ہورہا تھا۔اس وقت ’گوگل کروم‘ براؤزرز کی عالمی مارکیٹ میں 64 فیصد حصے کے ساتھ دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے ۔