پشاور (خبر نگار)پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں نرسیں آپس میں لڑپڑ یں، ساتھی نرس سے معمولی تکرار پر نرس نے ایمرجنسی وارڈ میں ہنگامہ برپا کردیا نرسوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی ، سکیورٹی اہلکار بھی نرسوں کو چھڑانے میں ناکام رہے تاہم مریضوں کے تیمار داروں نے بیچ بچاؤ کرایا بعدازاں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں نرسوں کے آپس میں لڑ نے کے معاملے کا سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق جمیل نے نوٹس لے کر دونوں نرسوں شمس النسا اور فوزیہ کومعطل کردیا ہے ، سیکرٹری ہیلتھ کے حکم پر ہسپتال انتطامیہ نے ڈائریکٹر ہسپتال خالد خان کی نگرانی میں 3رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے اور فیکٹ فائنڈ نگ انکوائری رپورٹ 7 دن میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ،کمیٹی میں ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر حامد شہزاد، ڈائریکٹر نرس شاہین غنی، سیکورٹی منیجر عمرسیاف شامل ہیں۔