سٹاک ہوم(ویب ڈیسک) چامرز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، سویڈن کے سائنسدان ایک اچھوتے منصوبے پر کام کررہے ہیں جس کے ذریعے سیمنٹ سے بنی اینٹوں کو بجلی ذخیرہ کرنے والی بیٹریوں میں تبدیل کیا جاسکے گا۔اس مقصد کے لیے سیمنٹ اور بجری ملا کر اینٹیں بناتے وقت ان میں چھوٹے کاربن ریشوں (شارٹ کاربن فائبرز) کی تھوڑی سی مقدار بھی شامل کردی جاتی ہے تاکہ اینٹوں میں سے بجلی گزر سکے جبکہ ان کی مضبوطی بھی متاثر نہ ہو۔بظاہر سادہ اور آسان دکھائی دینے والا یہ ڈیزائن بھی ایک طویل تحقیق کا نتیجہ ہے جس میں ماہرین کو متعدد بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔