لاہور(نامہ نگار خصوصی )بند روڈ سے ملحقہ علاقوں میں سڑکوں اور سیوریج نظام کی مرمت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،درخواست شہری محمد فواد اے مغل نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی درخواست میں پنجاب حکومت کمیونیکیشن ورک ڈیپارٹمنٹ اور دیگر کر فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کو سڑکوں اور سیوریج نظام کی مرمت کا حکم دے ۔