سندر (نامہ نگار) شریف فیملی کی رہائشگاہ جاتی عمرہ سے مریم نواز صرف 11 گاڑیوں کے قافلہ کے ساتھ روانہ ہوئیں جن میں سے 3 گاڑیاں مریم نواز کی ذاتی اور ایک ساؤنڈ سسٹم کا ٹرک بھی شامل تھا جبکہ مقامی ایم پی اے بھی چند کلومیٹر دور سے ہی چند افراد پر مشتمل موٹر سائیکل ریلی لے کر روانہ ہو گیا جبکہ میڈیا سمیت ہر کارکن کی نظر مرزا جاوید کو جاتی عمرہ میں تلاش کرتی رہی ، سکیورٹی اداروں و دیگر ذرائع کے مطابق مریم نواز کی جاتی عمرہ سے روانگی کے وقت قافلہ 55 سے 60 لوگوں پر مشتمل تھا جبکہ مریم نواز کی روانگی سے قبل سپیشل برانچ کی جانب سے علاقہ کی سرچ سویپنگ بھی کی گئی ۔ بڑی تعداد میں جاتی عمرہ نہ آنے پر کارکنان نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ تمام قیادت و کارکنان کو پارٹی کی جانب سے ماڈل ٹاؤن پہنچنے کا کہا گیا تھا ۔