سکھر(بیورو رپورٹ)سندھ ہائیکورٹ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کواین آئی سی وی ڈی سے واپس جیل بھیجنے کیلئے دائر پٹیشن سماعت کیلئے منظورکرلی ہے ۔سکھرکے وکیل محمد علی شاہ نے درخواست میں مؤقف اختیارکیا کہ خورشید شاہ کی طبیعت ٹھیک ہے ، انہیں واپس جیل بھیجا جائے ،خورشید شاہ بلاجواز14 ماہ سے این آئی سی وی ڈی سکھرمیں زیرعلاج ہیں۔نکی انجیو پلاسٹی ہوئی نہ ہی کوئی سرجری۔ خدشہ ہے کہ اتنی ڈھیل دی گئی تو خورشید شاہ پلیٹ لٹس کم ہونیکا بہانہ بنا کربیرون ملک بھاگ جائینگے ۔وہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہشاش بشاش نظرآتے ہیں،خورشید شاہ سارا دن ہسپتال میں افسران اور کارکنان سے ملاقاتیں کرکے معاملات چلارہے ہیں،عدالت نے فریقین سے 18 دسمبرکو طلب کرلیا ۔