کوئٹہ(آن لائن)چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان ژا ونے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا اور یہ پاکستان کی ترقی میں ایک انقلاب لائے گا، سی پیک منصوبہ اپنی تکمیل کے ساتھ ہی پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت بلوچستان میں کئی میگا منصوبوں پر کام کا آغاز ہوگیا ہے ، جس میں سے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک منصوبہ ہے سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ پاکستانی طلبہ کو سالانہ ہزار سکالر شپس دی جائیں گی۔چین پاکستان کے 30 ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات فراہم کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سی پیک کو چین پنجاب منصوبہ کہتے ہیں سی پیک کے 40 فیصد منصوبے بلوچستان کے لیے ہیں سی پیک کے 19 ارب ڈالر کے منصوبوں میں سے 2 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کے منصوبے بلوچستان میں ہیں ہمیں تو اسے چائنہ پنجاب کے بجائے چائنہ بلوچستان اکنامک کوریڈور کہنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا اور یہ پاکستان کی ترقی میں ایک انقلاب لائے گا۔