لاہور(کلچرل رپورٹر )معروف قوال و گلوکار علی بدرمیاندادخان کی کورونا وائرس کے حوالے سے تیار کی گئی دعا’’ کردے ختم مولا سب کی بیماری‘‘ریلیز کردی گئی ،اس خصوصی دعاکی شاعری ایم ایس عابدکی لکھی ہوئی ہے ۔علی بدرمیاندادخان نے کہا کہ پوری دنیا اس مشکل گھڑی میں اپنے رب کو یاد کرے ۔