لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں سے 5افراد کی نعشیں مل گئیں، پولیس نے نعشیں مردہ خانے میں جمع کرا دیں، داتادربار،پرانی انارکلی،گجر پورہ،مزنگ اور لوہاری کے علاقوں میں نامعلوم افراد کی لاشیں پڑی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس کے مطابق متوفین کی عمریں 35سے 70سال کے درمیان ہیں،پانچوں افراد کے ورثا کی شناخت نہ ہوسکی ہے ،متوفی حلیے سے نشئی اور بھکاری معلوم ہوتے ہیں۔