لاہور،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب کے 13 اہم اضلاع میں پیر 19 اپریل سے نہم تا 12ویں کی کلاسز شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازیخان میں 19 اپریل سے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں پیر سے جمعرات تک کلاسز ہوں گی۔ دیگر اضلاع پہلے سے اعلان شدہ شیڈول پر عملدرآمد کریں گے ۔ادھرخیبرپختونخوا حکومت نے بھی 19اپریل سے نہا، دہم، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسز بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹوئٹر پرپیغام میں وزیرتعلیم کے پی کے شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ایس او پیز کیساتھ 19 اپریل سے مذکورہ جماعتوں کیلئے تعلیمی ادارے کھولنے جارہے ہیں، طلبہ مرحلہ وارطریقہ سے کلاسزمیں آئینگے ۔میٹرک امتحانات21مئی ،انٹرکے 17جون کوشروع ہونگے جبکہ پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسزعید تک بندرہینگی۔