پشاور(ممتاز بنگش)خیبر پختونخوا میں دو مشیروں اور ایک معاون خصوصی نے عزت بچانے کیلئے استعفے دیئے ، انہیں بتایا گیا تھا کہ اگر وہ استعفے نہیں دیں گے تو ان کو ہٹا دیا جائے گا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی کو کابینہ سے فارغ کرنے کے بعد پرویز خٹک نے اپنے بیٹے ا براہیم خٹک کو کابینہ میں شامل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ کو درخواست کی تاہم فوری طور پروزیر اعلیٰ نے بھر پور کوشش کی کہ ان پر موروثی سیاست کا دھبہ نہ لگے اس لئے انہوں نے فوری طور پر محمدعاطف ، شکیل احمد اور فضل شکور کو شامل کر دیا ، وزراء کی تعداد اپنی تعداد سے بڑھ گئی تو ان پر دبائو ڈالا گیا کہ وہ پرانے مشیروں کو فارغ کرکے ہی ان کے بیٹے کو شامل کر دیں ، امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین گنڈا پور کے بھائی کو کابینہ میں شامل کرنے کے بعد سپیکر اسد قیصر نے بھی اپنے بھائی عاقب اللہ کے لئے لابنگ شروع کر دی ، بیرسٹر سیف کو بھی عہدہ دینے کے لئے کوششوں کا آغاز کیا گیا ہے ، اس لئے سب رشتہ داروں کو کھپانے کے لئے دو مشیروں اور ایک معاون خصوصی کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔