لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی کیلئے دعاکی اپیل کردی،مریم نواز نے ٹویٹ کی کہ آ ج نواز شریف کے کیس کی سماعت ہے ،قوم نوازشریف کی رہائی کے لیے دعاکرے ،دل سے نکلنے والی دعااﷲ رب العزت کے حضورضرورپہنچتی ہے ،آج دعا کے ذریعے جو ہو سکتا ہے وہ کرنا چاہیے ، اﷲ رب العزت آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے ،نوازشریف کے چاہنے والے اپنے والدین سے دعا کر ائیں،اﷲ تعالیٰ پتا نہیں کس کی دعا قبول کر لے ۔