پاکستان پریس کلب یوکے کے زیر اہتمام برمنگھم میں ایک سیمنار بعنوان "پاکستانی صحافت، ذمہ داریاں اور چیلنجز "منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ تھے جبکہ صدارت ارشد راچیال اور نظامت ساجد یوسف نے کی۔ شرکاء میں سابق ایڈیٹر جنگ لندن ظہور نیازی، یعقوب نظامی، شبیر شاہ کے علاوہ پاکستان سے مظہر عباس، ناصر زیدی، سجاد اظہر ، اور دیگر نے آن لائن خطاب کیا۔ پاکستان اور دنیا بھر میں ہونے والی صحافت کے مختلف پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا۔ میری کوشش ہوگی کہ جتنا ممکن ہوسکے اس حوالے سے میں قارئین کرام حکومتی ارباب اختیار اور صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کے سامنے برطانیہ میں اپنی نوعیت کے اس منفرد سینمار کی رواداد بیان کروں آج میں اس کالم میں معروف پاکستانی مصنف یعقوب نظامی جو اب مستقل برطانیہ میں رہتے ہیں۔ ان کے خطاب کے مندرجات اور آخر میں اپنی معروضات آپ کے سامنے پیش کروں گا لیکن اس پر پہلے میرا نقطہ نظر پاکستانی صحافت، ذمہ داریاں اور چیلنجز پر کچھ اس طرح ہے۔ "صحافت عوامی رائے کو منظر عام پر لانے، حکمرانوں کے احتساب اور ایک معلوماتی معاشرت کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ صحافت کی اپنی ذمہ داریاں اور چیلنجز درپیش ہیں۔ پاکستانی صحافت اور اس کی ذمہ داریوں، اور اس کی رکاوٹوں کے اہم پہلوؤں پر غور کرتے ہیں تو کچھ اس طرح کا منظر نامہ سامنے آتا ہے 1۔ صحافت کی سب سے اہم ذمہ داری عوام کو درست اور بروقت معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ شہریوں میں ان کی زندگیوں اور ان کے ملک کے بارے میں معلوماتی فیصلے کرنے کی اہلیت پیدا کی جاسکے۔ 2. جمہوری اقدار کو برقرار رکھنا: 3. آئین کی رو سے صحافت کو جمہوری اقدار کی مطابق حقِ اظہار آزادی کو یقینی بنانا کہ معاشرے کے تمام حصوں کی آواز سْنی جائے۔ 3. احتساب کا عمل۔ صحافی حکومتی افسران، عوامی شخصیات، اور اداروں کو ان کے اعمال اور فیصلوں کے لئے جواب دہ ٹھہراتا ہے ۔ اس میں فساد، ناکامی،نقصان اور غلط عمل کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقاتی رپورٹنگ شامل ہے۔ 4. صحافت کو اپنے دائرہ کار میں معاشرتی تنظیموں، مختلف النسل، مذاہب، اور ثقافتی پس منظر کو شامل کرنا چاہئے، تاکہ شہریوں کے درمیان اشتراک اور افہام کو بڑھایا جا سکے۔ 5. صحافیوں کے لئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرناضروری ہے تاکہ محروم طبقات کی حمایت کرنے، اور ان کی آواز کو بڑھانے کی ذمہ داری پوری ہو سکے جس سے مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔ جب چیلنجز کی بات کرتے ہیں تو ہمارے سامنے منظر نامہ کچھ اس طرح کا سامنے آتا ہے 1. پاکستان میں صحافیوں کو اکثر سرکاری اور نان سٹیٹ ایکٹر سے خطرات، سختیوں اور زیادتیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ سچ سامنے نہ آئے ۔ 3. حکومت اور طاقتور حلقے یا مقتدرہ معلومات کو روکنے کے لیے میڈیا پر دباؤ ڈالتے ہیں یا میڈیا ہاؤسز کو اپنے کنٹرول میں رکھتے ہیں، اشتہارات بند کردیتے ہیں۔ آزاد رپورٹنگ کے دائرہ کار کو محدود کرتے ہیں۔جس سے عوام میں صحافیوںاور میڈیا ہاوسزز کی کریڈیبلٹی متاثر ہوتی ہے چونکہ سوشل میڈیا کے انقلاب سے حقیقت پھر بھی عوام کے سامنے آجاتی ہے اسی خوف سے ٹویٹر بند ہے ۔ 3. پاکستان میں صحافیوں کو دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی، اور سیاسی فساد جیسے حساس مسائل پر رپورٹ کرنے کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا پڑتا ہے، جس سے ان کی جان پر حملے، اغوا، اور حتیٰ کہ قتل تک کا سامنا ہوتا ہے۔ 4. صحافیوں کو مناسب تربیت، اور وسائل کی کمی ہوتی ہے، جو ان کی بہترین معیاری، تحقیقاتی صحافت پیدا کرنے کی صلاحیت میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستانی صحافت عوام کو مفید معلومعات فراہم کرنے میں مشغول ہے اور طاقت دینے کی بھاری ذمہ داری اْٹھائے ہوئے ہے۔ مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے۔ ان رکاوٹوں کو پار کرنے اور اپنے فرائض کو سرانجام دینے کے لئے صحافیوں کو حکومت، شہریوں، اور بین الااقوامی طور پر زیادہ حمایت کی ضرورت ہے تاکہ صحافتی آزادی کی حفاظت، پیشہ ورانہ کارکردگی کی بڑھتی ہوئی سطح، اور بلند ترین اخلاقی معیارات کو مضبوط بنایا جا سکے۔ تب ہی پاکستانی صحافت حقیقی معنوں میں آئین،جمہوریت اور احتساب کی روشنی میں مضبوط بن سکتی ہے۔ اس سارے عمل میں جہاں ہم آئین کی بالادستی انسانی حقوق کی پاسداری اور آزادی اظہار رائے کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔ ہمیں ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے پاکستان کے وسیع تر مفادات کو بھی مقدم رکھنا ہوگا تاکہ ہمارے ملک کا مثبت چہرہ سامنے آئے اور ہم بھی ایک آزاد و خود مختار اور جمہوری ملک کی حیثیت سے ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں شامل ہو سکیں۔ ٭٭٭٭