لندن(ویب ڈیسک) ہمارے خوبصورت نیلے سیارے زمین کے کھلے مقامات پر پرندوں کی کل تعداد لگ بھگ 50 ارب سے زائد ہوسکتی ہے ۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں چار اقسام کے پرندوں کی تعداد بہت زیادہ یعنی اربوں میں ہے ایک حالیہ سروے کے مطابق عام چڑیا، یورپی مینا، ایک طرح کے حلقوں والا بگلا اور کھلیانی (بارن) ابابیل میں سے ہر ایک کی تعداد اس وقت ایک ارب سے زائد ہوسکتی ہے ۔ اس طرح مجموعی طور پر زمین کے ہرفرد کے لیے چھ جنگلی اور غیرپالتو پرندے موجود ہیں۔