گوئٹے مالا سٹی (ویب ڈیسک) ویسے تو پیزا کو خاص تندور میں 250 ڈگری سینٹی گریڈ پر پکایا جاتا ہے لیکن ایک شیف ایسا بھی ہے جو 1,000 ڈگری سینٹی گریڈ جتنے شدید گرم لاوے پر پیزا پکاتا ہے جو سوشل میڈیا پر ’آتش فشانی پیزا‘ اور ’لاوا پیزا‘ جیسے ناموں سے بھی مشہور ہورہا ہے ۔گوئٹے مالا میں آتش فشاں ’پاکایا‘ اس سال فروری سے اُبل رہا ہے۔ ڈیوڈ گارسیا نامی شوقیہ باورچی نے اسی گرم اور پگھلے ہوئے لاوے کو اپنا باورچی خانہ بنا لیا اور وہاں پیزا پکایا۔