لندن(ویب ڈیسک) سائنسی تحقیق سے ثات ہوا ہے کہ گائے کی ڈکاروں اور گوبر سے میتھین کی بڑی مقدار خارج ہوتی ہے جو ایک ماحول دشمن گرین ہاؤس گیس ہے ۔برطانوی کمپنی موٹرال نے لہسن اور کھٹے پھلوں سے گائے کی غذا بنائی ہے جسے معمول کے چارے میں ملایا جاتا ہے اس طرح گائے سے میتھین کا اخراج کم ہوجاتا ہے جو ایک سال میں فی گائے ایک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم کرسکتا ہے ۔اب یہ کمپنی میتھین کی اس بچت کو بطور کاربن کریڈٹس استعمال کرے گی ۔