لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی نئی ڈرامہ سیریل’ماریہ بنت عبداﷲ‘‘کاپہلا ٹیزر آن ایئر ہوگیا۔کنزیٰ نے پہلی بار ایک منفرد کردار کیا ہے جس میں والدہ ثمن انصاری عیسائی جبکہ وہ مسلمان ہیں۔دیگر کاسٹ میں حمزہ فردوس،روبینہ اشرف،صبیحہ ہاشمی، عابد علی، سیمی،سکینہ،فائزہ علی،ضیا گورچانی،علی انصاری شامل ہیں۔