Common frontend top

اداریہ


پنجاب کی 30یونیورسٹیاں مستقل وائس چانسلر وں سے محروم


فیصل آباد ڈویژن کی چار یونیورسٹیز سمیت پنجاب بھر میں 30جامعات مستقل وائس چانسلروں سے محروم ہیں، ان یونیورسٹیز میں مستقل سربراہ نہ ہونے سے یونیورسٹیوں کے انتظامی اور مالی معاملات متاثر ہورہے ہیں ،نگران حکومت میں بھرتیوں میں پابندی کے باعث ایک سال سے وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کا معاملہ زیرالتوا ہے۔کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے تعلیم کا بنیادی کردار ہوتا ہے ۔ترقی یافتہ اقوام تعلیم کے شعبے کو پہلی ترجیح میں رکھتی ہیں مگر پاکستان ایسا ملک ہے کہ یہاں پر تعلیم کو ثانوی زمرے میں رکھا ہو اہے۔پنجاب بھر کی 30جامعات مستقل طور پر وائس
بدھ 14 فروری 2024ء مزید پڑھیے

درپیش چیلنجز میں سیاسی استحکام درکار

بدھ 14 فروری 2024ء
اداریہ
حالیہ عام انتخابات کے بعد ملک کے سامنے متعدد چیلنجز سے نمٹنے کا مرحلہ درپیش ہے۔اگلے ماہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان آرہا ہے۔مالیاتی استحکام کے ماہرین کے مطابق نئی حکومت کی تشکیل کے باعث آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر ہوئی تو پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن میں بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری طرف الیکشن نتائج کے بعد سیاست میں تبدیلی کی ہوا جاری ہے۔نئی جمہوری اقدار کی تشکیل میں عوامی دباو ایک اہم عنصر کے طور پر سامنے آیا ہے ۔یہی عوامی دباو جہانگیر ترین ، پرویز خٹک جیسے ساستدانوں کو سیاست
مزید پڑھیے


اسرائیلی افواج کی تازہ بمباری

منگل 13 فروری 2024ء
اداریہ
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے بیٹے حازم ہنیہ شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 14افراد شہید ہو چکے ہیں۔ ادھر جرمنی‘ فرانس ‘ آسٹریا ‘ سویڈن‘ ڈنمارک سمیت کئی یورپی ممالک میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن میں مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر جنگ بند کرے۔ مظاہرین نے اسرائیل کی حمایت کرنے والی تنظیموں کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔صورتحال یہ ہے کہ اسرائیل چار ماہ سے
مزید پڑھیے


خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن

منگل 13 فروری 2024ء
اداریہ
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سورت گل المعروف سیف کو ہلاک کر کے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ افواج پاکستان عوام کے بھرپور تعاون کے ساتھ دہشت گردوں کے صفایا میں مصروف ہے۔ آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 2023ء کے اختتام تک ملک بھر میں 18736انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے جن میں 566دہشت گرد ہلاک اور 5161کو گرفتار کیا گیا۔ رواں سال کے آغاز میں ہی صرف پنجاب میں 200سے زائد
مزید پڑھیے


حکومت سازی اور سیاسی اخلاقیات

منگل 13 فروری 2024ء
اداریہ
انتخابی نتائج آنے کے بعد سیاسی جماعتوں نے آئندہ حکومت سازی کے لئے مشاورت و جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔اس سلسلے میں سب سے نمایاں پیشرفت نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان تعاون پر اتفاق ہے ۔دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو اپنے مطالبات اور دوسرے کے لئے مراعات کا فارمولہ پیش کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق نواز لیگ 80 کے قریب ارکان سے مرکز میں حکومت بنانے کی خواہاں ہے۔ اس کا خیال ہے کہ پیپلز پارٹی کے 54 ارکان کی حمایت مل جانے سے وہ ایک مخلوط حکومت بنا سکتی ہے۔نواز لیگ نے وزارت
مزید پڑھیے



ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ

پیر 12 فروری 2024ء
اداریہ
ایل پی جی کی قیمت میں 100 روپے تک کا خودساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ملک میں پٹرول، ڈیزل کے مصنوعی بحران کے بعد ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔مختلف شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 310 روپے تک پہنچ گئی ہے۔پٹرول ،ڈیزل اور ایل پی جی یہ ہر آدمی کی بنیادی ضرورت ہے لیکن یہ بنیادی چیزیں ہی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں ۔لاہور شہر کے علاقوں میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں 100 روپیہ اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ دور دراز
مزید پڑھیے


انتخابی تنازعات جلد طے کرنے کی ضرورت!

پیر 12 فروری 2024ء
اداریہ
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، مریم نواز، خواجہ آصف ،عطا تارڑ اور علیم خان کی کامیابی سمیت درجنوں انتخابی نتائج ملک بھر میں چیلنج کر دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمشن کی بنیادی ذمہ داری منصفانہ، شفاف، غیر جانبدارانہ اور ہر ممکن حد تک غیر متنازع الیکشن کا انعقاد کو یقینی بنانا تھا۔ اس سے مفر نہیں کہ ہر انتخاب میں ہارنے والے امیدوار دھاندلی کا شور مچاتے ہیں اور کچھ معاملات عدالتوں میں بھی جاتے ہیں مگر اس کے باوجود مجموعی طور پر انتخابی نتائج کو سیاسی جماعتیں اور عالمی مبصرین تسلیم کرتے ہیں۔ اس بار الیکشن
مزید پڑھیے


پاکستان کو انتشار سے بچانے کی ضرورت

پیر 12 فروری 2024ء
اداریہ
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم، نگران حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان، سیاسی جماعتوں اور تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہپاکستانی عوام کی جانب سے اپنے ووٹ کا حق آزادانہ اور بلا روک ٹوک استعمال کرنے سے آئین میں درج جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے ان کی وابستگی ظاہر ہوتی ہے۔ سیاسی جماعتیں انتخابات کے بعد مرکز اور صوبوں میں حکومتیں بنانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد بنانے کے لیے پیش قدمی کر رہی ہیں۔ان حالات میں آرمی چیف کا
مزید پڑھیے


ایک اور بیل آئوٹ پروگرام؟

اتوار 11 فروری 2024ء
اداریہ
پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیا فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈ مینجر روچرڈیسائی سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی بزنس تجزیہ کار جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی صورت حال غیر یقینی اور غیر مستحکم ہے۔حکومت پاکستان کو آئندہ چھ ماہ میں کئی ادائیگیاں کرنی ہیں، اس لئے پاکستان کو طویل عرصہ کا بڑا قرض پروگرام چاہیے۔ الیکشن کے نتائج جو بھی ہوں پاکستان کے لئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے اور حکومت اکثریت سے بنے یا مخلوط ،پاکستان کو نیا بیل آئوٹ پروگرام چاہیے۔ بلوم برگ کی جانب سے پاکستان
مزید پڑھیے


صنعتوں اور پاور جنریشن یونٹس کیلئے گیس کی بندش کا فیصلہ

اتوار 11 فروری 2024ء
اداریہ
سندھ حکومت نے تمام صنعتوں بشمول پاور جنریشن یونٹس اور سی این جی اسٹیشنزکے لئے 24گھنٹے کی گیس بندش کا اعلان کیا ہے۔ توانائی کے بحران کیوجہ سے معاشی و اقتصادی ترقی جمود کا شکار ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان جولائی سے دسمبر تک 1.950ارب ڈالر کی ایل این جی درآمد کی مگر اس کے باوجود کے ملک کے بیشتر علاقوں میں گھریلو صارفین کو کھانا بنانے کے لئے گیس میسر نہیں۔ گیس کی کمی کے باعث حکومت پہلے ہی ملک کے بیشتر علاقوں میں سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کر چکی ہے ،یہاں تک
مزید پڑھیے








اہم خبریں