Common frontend top

اداریہ


ایف بی آر کی تنظیم نو کیلئے کمیٹی تشکیل


نگراں وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیم نو کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔نگران حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ کمیٹی کی چیرپرسن ہوں گی جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں سیکرٹری قانون و انصاف، ڈاکٹر مشرف، ڈاکٹر منظور احمد، سید ندیم رضوی، مکرم جاہ انصاری، آفاق احمد قریشی اور ایڈیشنل سیکرٹری ساجد محمود قاضی شامل ہوں گے۔ایف بی آر کا کام ملک بھر سے ٹیکس اکٹھا کرنا ہے مگر بدقسمتی سے اس ادارے میں کرپشن عروج پر ہے ،جس کی بنا پر یہ ادارہ اپنے مقررہ ہدف
پیر 19 فروری 2024ء مزید پڑھیے

عدالتی دہشت گردی : کشمیری قیادت کو قتل کرنیکا بھارتی منصوبہ!

پیر 19 فروری 2024ء
اداریہ
رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے عدالتی دہشت گردی سے کشمیری قیادت کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔ بھارت کی جیلوں میں کشمیری رہنمائوں کے ساتھ ناروا غیر انسانی سلوک پر دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔ کشمیری رہنما یٰسین ملک کو عدالتی حکم کے باوجود ہسپتال میں داخل کروانے میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں تو دوسری طرف بھارتی سکیورٹی فورسز نے وادی میںکشمیری قیادت کو گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے۔ کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن
مزید پڑھیے


انتخابی تنازعات کے حل کا قانونی راستہ

پیر 19 فروری 2024ء
اداریہ
نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے حالیہ عام انتخابات کو جمہوریت کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے انتخابی بے ضابطگیوں اور شکایات کے ازالے کی خاطر دستیاب قانونی راستے اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پر امن احتجاج اور اجتماع بنیادی حقوق ہیں لیکن کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔نگران وزیر اعظم کا مشورہ اس لحاط سے قابل قدر ہے کہ پاکستان کو استحکام اور امن کی ضرورت ہے۔ان دونوں کی عدم موجودگی ملک کو متعدد بحرانوں میں دھکیل چکی ہے۔سیاسی قوتیں ، ریاستی ادارے اور عوام
مزید پڑھیے


پاسپورٹ بحران :حج شیڈول متاثر نہیں ہونا چاہیے

اتوار 18 فروری 2024ء
اداریہ
لاہور سے روزنامہ 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری پاسپورٹ بحران سے حج آپریشن 2024ء کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلہ میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس سے رابطہ کر کے عازمین حج کے پاسپورٹ 28فروری سے قبل انہیں ڈلیور کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ سعودی حکومت کے طے شدہ ٹائم فریم کی روشنی میں یکم مارچ 2024ء سے پاکستانی عازمین حج کے ویزوں کا اجرا شروع کیا جا سکے۔بلا شبہ اس وقت جعلی پاسپورٹس کے اجرا کے معاملا ت کی وجہ سے پاسپورٹس کے اجرا
مزید پڑھیے


کمشنر راولپنڈی کا انتخابی نتائج تبدیل کرنیکا اعتراف!

اتوار 18 فروری 2024ء
اداریہ
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی نتائج کی تبدیلی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے، خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شفاف غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات الیکشن کمشن کی بنیادی آئینی ذمہ دار ہے ۔ بدقسمتی سے یہ آئینی ادارہ ہر بار اپنی ذمہ داری احسن انداز میں نبھانے میں ناکام رہا ۔حالیہ انتخابات میں ایک جماعت کی طرف جھکائو اور دوسری جماعت سے متعصبانہ سلوک پر انتخابات سے قبل ہی سیاسی اور سماجی حلقے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا رہے تھے ،رہی سہی کسر آر اوز آفس کے بجائے نتائج
مزید پڑھیے



پاک ترکیہ کے ملٹری ڈائیلاگ گروپ کا اجلاس

اتوار 18 فروری 2024ء
اداریہ
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 18ویں ’’پاک، ترکیہ اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ (ایچ ایل ایم ڈی جی) اجلاس میں تربیتی مشقوں، دوروں کے تبادلے اور دفاعی سازوسامان کی مشترکہ پیداوار سے متعلق دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سلامتی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی، اور جغرافیائی و سیاسی امور بھی زیر بحث آئے۔ جبکہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان ترکیہ گروپ کا 19 واں دور 2025 میں باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر ترکی میں منعقد ہوگا۔ پاکستان اور ترکیہ برادر اسلامی ممالک ہیں ۔ دونوں ملکوں کو امت
مزید پڑھیے


زیر التوا مقدمات کا انبار

هفته 17 فروری 2024ء
اداریہ
لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے جولائی تا دسمبر 2023ء تک سپریم کورٹ ‘ ہائی کورٹس ، فیڈرل شریعت کورٹس اور ملک بھر کی ضلعی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ مدت میں اعلی و ضلعی عدالتوں میں 3.9فیصد مقدمات کا اضافہ ہوا اور ان کی تعداد 22لاکھ 60ہزار تک پہنچ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی مقدمات کا 82فیصد ضلعی عدلیہ میں زیر التوا ہے جن کی تعداد 18لاکھ 60ہزار ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ملک کی عدالتوں خصوصاً ضلعی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی!

هفته 17 فروری 2024ء
اداریہ
ملک میں سیاسی بے یقینی کی صورتحال کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی۔ سٹاک انڈکس میں 1134پوائنٹس کمی کی وجہ سے 1کھرب 82ارب 60کروڑ کمی ہوئی۔ ماہرین اقتصادیات سیاسی اور معاشی استحکام کو لازم و ملزوم قرار دیتے ہیں۔ وطن عزیز میں ہر سیاسی بحران بدترین معاشی انحطاط پر منتج ہوتا ہے۔ معاشی ماہرین کو امید تھی کہ منصفانہ ،آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے بعد میں سیاسی استحکام کے ساتھ ملکی معیشت بھی مستحکم ہو گی۔ بدقسمتی سے حالیہ انتخابات کو اس لحاظ سے بدترین کہنا غلط نہ ہو گا کیونکہ ملکی تاریخ میں
مزید پڑھیے


انتخابی تنازعات کے حل کا فعال نظام درکار

هفته 17 فروری 2024ء
اداریہ
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست پر اشرافیہ کا قبضہ ہو چکا ہے جبکہ حالیہ عام انتخابات کے نتائج پر پورا ملک سوال اٹھا رہا ہے۔صدر مملکت نے بجا طور پر کہا کہ پرانی باتیں بھلا کر آگے بڑھنے اور تمام طبقات کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت کے خیالات کو مسلم لیگ ن کے سوا باقی سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی نتائج مسترد کرنے اور احتجاجی تحریک چلانے کے اعلان کے ساتھ جوڑ کر دیکھیں تو ایک نیا قومی بحران ابھرتا نظر آتا
مزید پڑھیے


’’ویلنٹائن ڈے‘‘یا یوم خرافات

بدھ 14 فروری 2024ء
اداریہ
مغربی ملکوں اور بعض غیر اسلامی معاشروں کی نقالی میں’’یوم محبت‘‘ کا نام دے کر پاکستان میں گزشتہ کئی عشروں سے ہر سال 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے جس کا پاکستانی تہذیب و ثقافت اور رسوم روایات سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں لیکن سوسائٹی کا مغرب زدہ ایک قلیل طبقہ پاکستان کی نوجوان نسل خصوصاََ طلبا و طالبات کو ویلنٹائن ڈے کی زلف گرہ گیر کا اسیر بنا کر گمراہ کر رہا ہے جبکہ پاکستانی آبادی کا ایک بڑا حصہ ویلنٹائن ڈے کو قبیح فعل مانتا ہے ۔ بلا شبہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں