Common frontend top

اشرف شریف


خواجہ صاحب ملک دیوالیہ یوں ہوا!


جنوری 2003ء کا نصف دریا بہہ چکا تھا جب صدر جنرل پرویز مشرف نے گورنر ہائوس لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اب آئی ایم ایف کے شکنجے سے آزاد ہو چکا ہے‘ اپنے تین سالہ دور حکومت کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت قرضوں سے نجات حاصل کر کے نئے آفاق کو چھونے کے لیے تیار ہے۔ جنرل پرویز مشرف نے اس موقع پر کچھ اعداد و شمار پیش کئے۔ انہوں نے بتایا کہ 1988ء سے 1999ء تک آنے والی حکومتوں (بے نظیر و نوازشریف) نے
پیر 20 فروری 2023ء مزید پڑھیے

پی پی کا انتخابی بائیکاٹ :اسے کہتے ہیں شریکا

هفته 18 فروری 2023ء
اشرف شریف
پیپلز پارٹی تاریخ میں دوسری بار کسی انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرنے جا رہی ہے۔ یہ اطلاع بڑی تعجب خیز ہے۔پیپلز پارٹی نے 1985ء کے غیر جماعتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ جنرل ضیاء کے منعقد کرائے ان انتخابات سے دور رہ کر پیپلز پارٹی نے اپنا سیاسی نقصان کیا۔بھٹو والاپنجاب پہلی بار اس کے ہاتھ سے اسی وقت نکل گیا تھا۔غیر جماعتی بنیادوں پر کامیاب ہونے والے افراد نے پارٹیوں سے وابستہ امیدواروں کا اثرورسوخ چھین لیا۔1988-89ء میں جب عام انتخابات ہوئے تو تاریخ نے ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ والا فیصلہ غلط تھا۔بے نظیر بھٹو غلطیوں سے
مزید پڑھیے


ادیبوں کی مزاحمت

جمعرات 16 فروری 2023ء
اشرف شریف
فقرے اور لفظ کا ایک بوجھ ہوتا ہے۔کسی کے لئے یہ تنکے برابر‘ کسی کے لئے سومن۔ایک اسی برس کا بوڑھا یہ کہنے کا بوجھ اٹھا سکتا ہے ’’بھارت میں پٹھان ہٹ ہو گئی‘پاکستان میں پٹھان پر ایف آئی آر درج ہو رہی ہیں‘‘ پھر یہ کہ ’’میں نے ہمیشہ اپنے کپڑے خود تبدیل کئے‘ نہیں چاہتا کہ کوئی دوسرا میرے کپڑے اتارے‘ پنجاب پولیس کو بزرگوں کو ننگا دیکھنے کا شوق ہے‘‘۔ یہ فقرہ کیسا غضب ناک ہے ’’پاکستان نمک پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے لیکن نمک حرام پیدا کرنے میں پہلا‘‘۔ انور مقصود فقرے
مزید پڑھیے


بلوچستان میں معاشی مواقع امن کے محتاج

پیر 13 فروری 2023ء
اشرف شریف
کئی سال پہلے میں سی ایس ایس اور پرونشل سروسز کے امتحانات دینے کے امیدواروں کی کوچنگ کیا کرتا تھا۔ مجھے اسی دوران پتہ چلا کہ لاہور میں کوئی پانچ سو طالب علم مختلف ڈیروں میں مقیم تھے جو بلوچستان سے آئے تھے۔ اکثر نسلی اعتبار سے پشتون تھے اور خود کو بلوچ حقوق کے ساتھ جوڑتے ۔ کئی ایسے طالب علم ملازمت کر رہے ہیں، کچھ بیرون ملک چلے گئے اور کچھ بلوچستان میں رہ کر حقوق کے تحفظ کی تحریک کا حصہ ہیں۔ مجھے معلوم نہیں کہ میں اتنا اچھا استاد ہوں یا نہیں لیکن بلوچستان سے آئے
مزید پڑھیے


کیا ہوا ہے ؟ کابینہ کا 85واں رکن ہوا ہے

هفته 11 فروری 2023ء
اشرف شریف
ایک طرف آٹے اور پٹرول کے محتاجوں کی قطار ہے اور دوسری طرف کابینہ میں نئے شامل ہونے والے لوگ جو بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے ایک سندھی آرٹسٹ کے بنائے پینسل سکیچ ٹوئٹر پر پوسٹ کئے۔ایک ٹرک آٹے کے تھیلوں سے بھرا ہے۔لوگوں کا ہجوم ہے۔ایک سے مرجھائے اور بے نقش چہروں والے لوگ آٹے کی سفیدی میں گم ہوتے نظر آتے ہیں۔یہ کل چار سکیچ ہیں۔نفیسہ شاہ ایک سنجیدہ خاتون ہیں۔یقینا انہوں نے فنکار کی درد مندی و بے بسی کا اندازہ لگا لیا اور یہ جانتے ہوئے کہ لوگ
مزید پڑھیے



آل پارٹیز کانفرنس :پی ٹی آئی کے آپشن

بدھ 08 فروری 2023ء
اشرف شریف
تحریک انصاف نے وزیراعظم کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور شروع کردیا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس پشاور میں خودکش حملے کے بعد سکیورٹی کی صورت حال پر تمام جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل ترتیب دینے کے مقصد سے بلائی جا رہی ہے۔ حکومت نے پہلے 7 فروری کا دن مقرر کیا لیکن تحریک انصاف سے رابطوں اور پس پردہ مفاہمتیسر گرمیوں کے لیے مہلت کی غرض سے 9 فروری کو کانفرنس کے لیے موزوں سمجھا۔ حکومت آل پارٹیز کانفرنس کو پی ڈی ایم کا اجلاس بنانا چاہتی تھی جس میں مولانا پردھان ہوتے ، بلاول جمہوری
مزید پڑھیے


قائد اعظم کے دفاع میں

پیر 06 فروری 2023ء
اشرف شریف
میں اسے اتفاق نہیں سمجھتا کہ مسلم لیگ ن جب سیاسی طور پر ابھرتی ہے تو ملک کی نظریاتی شناخت اور بانیان پاکستان کی ذات پر اعتراضات کا سلسلہ کیوں شروع ہو جاتا ہے۔میرے اساتذہ بائیں بازو کے دانشور لوگ تھے،انہوں نے بانیان پاکستان ،آئین پاکستان اور جمہوری اقدار کا احترام کرنے کا درس دیا۔اطہر ندیم صاحب‘ حمید اختر صاحب انتقال فرما گئے۔ حسین نقی صاحب ماشاء اللہ اب بھی مستعد ہیں۔ دائیں بازو سے بھی ایسا ہی پیار اور شفقت ملی۔ یہ تمام لوگ ہمسایہ ریاستوں سے اچھے تعلقات‘ جمہوری بالادستی‘ انسانی حقوق کے احترام اور عام لوگوں
مزید پڑھیے


سیاسی انتقام اور تاریخ کا سٹیج

هفته 04 فروری 2023ء
اشرف شریف
تحریک انصاف کے ان لوگوں کی تعداد بارہ تک جا پہنچی ہے جن پر مقدمات درج ہوئے ، گرفتار کیا گیا، کچھ پر دوران حراست تشدد کیا گیا۔یہ سب لوگ نئی شکل میں ڈھلتی جمہوری جدوجہد کے ہیرو ہیں۔شاہد خاقان عباسی،مصطفے نواز کھوکھر اور مفتاح اسماعیل جو کچھ کہہ رہے ہیں اس سے ان کا مثبت رخ ابھر رہا ہے ،ان کی شناخت کے ساتھ ماضی میں جو عوام مخالف رنگ چمٹے ہوئے تھے وہ اتر رہے ہیں ۔دوسری طرف وہ جنہوں نے جنرل ضیا اور پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف مزاحمت سے اپنا قد اونچا کیا تھا
مزید پڑھیے


مفتی محمود کانفرنس کے بعد باچا خان کانفرنس کے اقوال زریں

بدھ 01 فروری 2023ء
اشرف شریف
اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام باچا خان کانفرنس میں مقررین نے وہ باتیں کہیں جن کی توقع اہل پاکستان عشروں سے پارلیمنٹ میں ان کے خطابات میں کرتے رہے ہیں۔ باچاخان کی شخصیت اور افکار کی تحسین کے بعد یوسف رضا گیلانی‘ اسحاق ڈار‘ غلام حیدر احمد بلور‘ ایمل ولی خان‘ میاں افتخار حسین ، مولانا فضل الرحمان اور امیر حیدر ہوتی سمیت میڈیا اور سیاست سے وابستہ دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا۔ باچا خان کانفرنس میں ان نمایاں شخصیات کی موجودگی میں یہ قراردادیں منظور کی گئیں کہ پختون تحفظ موومنٹ کے گرفتار رکن قومی
مزید پڑھیے


مریم کی واپسی سے کیا بدلے گا ؟

پیر 30 جنوری 2023ء
اشرف شریف
پچھلے ماہ سندھ کے علاقے ٹنڈو الہ یار میں بچوں کو بھوک سے بلکتا دیکھ کر بے بس ماں نے پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ تین روز بعد باپ نے بھی اس پھندے سے اپنی جان لے لی۔بچے اب ماں اور باپ دونوں کی شفقت سے محروم ہیں۔تیس دسمبر کو قمبر شہداد کوٹ میں سیلاب متاثرین کے امدادی کیمپ میں شاہ بیگ نامی باپ نے بچوں کے لئے روٹی کا انتظام نہ کر پانے پر خود کشی کر لی ۔جنوری کے پہلے ہفتے رائے ونڈ میں بھی ایک باپ نے چار بچوں سمیت خود کشی کی کوشش کی ،
مزید پڑھیے








اہم خبریں