Common frontend top

قادر خان یوسف زئی


پاک۔ ایران گیس لائن پر امریکی رویہ


پاک۔ ایران گیس منصوبہ امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کا شکار ہے۔ اس پائپ لائن کا مقصد قدرتی گیس کا قابل اعتماد اور کم خرچ ذریعہ فراہم کرکے پاکستان کے توانائی بحران کو حل کرنا تھا۔ ایران کے پاس قدرتی گیس پاکستان کے توانائی کے بحران کو حل کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں ۔ توقع کی جا رہی تھی کہ اس منصوبے میں سالانہ 22 ارب مکعب میٹر (بی سی ایم) گیس کی گنجائش ہوگی، جس سے پاکستان کو روزانہ تقریباً 750 ملین مکعب فٹ (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس ملے گی۔ اس پائپ لائن
جمعه 10 مارچ 2023ء مزید پڑھیے

سعودی عرب، چین تعلقات پر امریکی تشویش

بدھ 14 دسمبر 2022ء
قادر خان یوسف زئی
کسی بھی ملک و قوم کی مضبوطی کے لئے جدید ہتھیار، مستحکم معیشت، سیاسی استحکام اور عوام کے اتحاد کے ساتھ دفاعی افواج پر انحصار ناگزیر خیال کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے تمام ممالک اس امر کو تسلیم کرتے ہیں کہ کسی بھی ملک و قوم کی زندگی ایک مضبوط قومی دفاعی قوت سے لازم و ملزوم ہے۔ مروجہ طور پر اب جنگ کے پیمانے بدل چکے ہیں، جہاں تباہ کن ہتھیاروں نے دنیا میں تباہی مچائی تو مخالف پر دباؤ کے لئے قدرتی وسائل سمیت تجارتی پابندیوں کا ہتھیار استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ مثال
مزید پڑھیے


واخان کوریڈور ترقی کا درخشاں راستہ، لیکن !

بدھ 07 دسمبر 2022ء
قادر خان یوسف زئی
چین، ایران، پاکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان سے جڑی سرحدوں کے باعث افغانستان کو ایشیا میں اپنی جغرافیائی حیثیت کی وجہ اہم مقام حاصل ہے۔ امریکہ و نیٹو کی واپسی کے بعد افغانستان کی سرزمین کئی حوالوں سے پڑوسی ممالک کے لئے امن و امان کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے اور پڑوسی ممالک افغانستان کی معاشی، سیاسی و داخلی حالات پر متفکر بھی ہیں۔ دوحہ معاہدے کے بعد افغانستان میں ایک ایسی سیاسی عبوری حکومت کو قائم ہونا تھی جو تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بنائی جاتی لیکن ایسا نہ ہو سکا اور امریکہ
مزید پڑھیے


افغانستان کو ساختی چیلنجوں کا سامنا

بدھ 30 نومبر 2022ء
قادر خان یوسف زئی
افغانستان کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ مالیاتی بحران کو دور کرنے کے لیے امریکہ اور افغان طالبان حکام گزشتہ چند ماہ سے مذاکرات کر رہے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح افغانستان کے معاشی بحران کو حل کرنے کے لیے منجمد فنڈز تک رسائی دی جائے۔ دونوں فریقین نے فنڈز کے استعمال کی نگرانی کے لئے متبادل نظام کو قائم کرنے پر اصولی طور پر اتفاق تو کیا ہے لیکن بنیادی اختلافات کو حل نہیں کرسکے۔افغان طالبان نے جب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا ہے ان کا مقابلہ کرنے کے لئے لڑنے والی کوئی سابقہ حکومتی فورسز موجود
مزید پڑھیے








اہم خبریں