Common frontend top

سپیشل رپورٹ


قطری شہزادوں، امارات کے حکمرانوں کیلئے ڈیوٹی فری مراعات ختم

جمعرات 13 جون 2019ء
اسلام آباد(اظہر جتوئی)حکومت نے بجٹ میں سابق ن لیگی دور میں قطری شہزادوں اور یو اے ای کے حکمرانوں کیلئے ٹیکس اور ڈیوٹی فری مراعات ختم کر دیں تاہم ایدھی فائونڈیشن اور دیگر خیراتی اداروں کیلئے ٹیکس فری رسائی کو جاری رکھا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سابق حکومت نے اپنے ادوار میں پیش ہونیوالے بجٹ میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے کاروباری پارٹنرکے طورپرخط لکھنے والے قطری شہزادے کو بھی پاکستان میں ہر قسم کا سامان لے آنے اور لے جانے پر ڈیوٹیوں سے مستثنیٰ قرار دیا ۔ اس وقت کی بجٹ دستاویزات کے مطابق سابق حکومت
مزید پڑھیے


وفاقی بجٹ سیاستدانوں نے مسترد ،صنعتکاروں نے متوازن ،اساتذہ نے ناقابل قبول قراردیدیا

بدھ 12 جون 2019ء
لاہور ، اسلام آباد،راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی سے ،کامرس رپورٹر،خبر نگار خصوصی،وقائع نگار خصو صی ،اپنے رپورٹر سے ،اپنے خبر نگارسے ، نامہ نگار،لیڈی رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے بجٹ پیش کردیا جسے سیاستدانوں نے مسترد ،صنعتکاروں نے متوازن اور اساتذہ نے ناقابل قبول قراردے دیا۔ بجٹ پر ردِعمل کااظہار کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملکی مفاد کا تحفظ کرے گی، بجٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قومی اسمبلی میں تقریر کروں گا ۔ بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے
مزید پڑھیے


زرداری کیخلاف مقدمات، 80 گواہ ،کئی وعدہ معاف ،درجن سے زائدریفرنس تیار

منگل 11 جون 2019ء
لاہور (رانا محمد عظیم )سابق صدر آ صف علی زرداری کی گرفتاری اور ان کے خلاف ہونے والی انکوائریز کے حوالے سے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آ صف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ اور دیگر مقدمات میں 80سے زائد افراد نے نہ صرف گواہیاں دیں بلکہ کئی وعدہ معاف گواہ بھی بنے ہیں۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ منی لانڈرنگ ، جعلی اکاونٹس اور دیگر معامالات میں درجن سے زائد ریفرنس تیار ہیں جو آ صف علی زرداری کے خلاف دائر کئے جا سکتے ہیں ۔ذرائع کے انویسٹی گیشن میں کئی
مزید پڑھیے


ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد تک اضافہ، لگژری اشیا پر ٹیکس بڑھانے پر غور

پیر 10 جون 2019ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)نئے مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، سگریٹس، مشروبات،چینی،لوہا، پولٹری مصنوعات، الیکٹرونک مصنوعات اور لگژری اشیا کی درآمد سمیت درجنوں اشیا پر ٹیکس اور ڈیوٹیوں میں اضافے پر غور کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس رقوم میں 1400 ارب روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے ۔بجٹ کل 11 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جا ئیگا۔ کابینہ 6 ہزار 800 ارب روپے سے زائد کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے گی جس میں سے 3 ہزار ارب روپے کا خسارہ متوقع ہے ۔ قرضوں
مزید پڑھیے


شمالی وزیر ستا ن بارودی سرنگ دھماکہ ریموٹ کنٹرول،پی ٹی ایم ملوث

اتوار 09 جون 2019ء

لاہور (رانا محمد عظیم )سانحہ شمالی وزیر ستا ن کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آ ئے ہیں۔ با و ثوق ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا اور اس واقعہ کے بعد افغانستان سے تین ٹیلیفون کالز ٹریس کی گئیں جس میں اس واقعہ کی کامیابی پر مبارکباد دی گئی۔ ان کالز میں پی ٹی ایم اور اس کے اہم رہنمائوں کا بھی متعدد بار ذکر کیا گیا ۔ با وثوق ذرا ئع کے مطابق پاکستا ن کے اہم اداروں نے اس حوالے سے اہم شواہد اکھٹے کر لئے ہیں جس سے ثابت ہو
مزید پڑھیے



بھارتی آبی جارحیت کاخطرہ ،پنجاب میں بیر اجز ،ہیڈ ورکس انتظامیہ ریڈ الرٹ

هفته 08 جون 2019ء
لاہور(رپورٹ: قاضی ندیم اقبال)ممکنہ بھارتی آبی جارحیت اور طوفانی بارشوں کے خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے 16اہم بیراجز اور ہیڈ ورکس کی انتظامیہ کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا جبکہ صوبائی و ضلعی حکام کو لاہور سمیت پنجاب بھرمیں راوی ، چناب، جہلم اور سندھ سمیت بہنے والے تمام دریائوں کے اندر اور گردونواح میں قائم غیر قانونی بستیوں کے مکینوں کووہاں سے بروقت محفوظ مقامات پرشفٹ کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔معتبر اور مصدقہ ذرائع کے مطابق ایک طرف جہاں حکومت پنجاب کو گزشتہ سالوں کی نسبت رواں برس2019 مون سون کے دوران کہیں زیادہ
مزید پڑھیے


9ماہ میں 186ارب نقصان؛ایف بی آرکی ایس آر اوز،دیگرمراعات ختم کرنیکی تجویز

منگل 04 جون 2019ء
اسلام آباد(اظہر جتوئی) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی سے مارچ 2018-19کے دوران ایس آر اوز اور دیگر مراعات دیکر ملکی خزانے کو ایک کھرب 86 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد کے ریونیو کا نقصان پہنچایا گیا،ایف بی آر نے ایس آر اوز اور دیگر مراعات ختم کرنے کی تجویز دیدی،تفصیلات کے مطابق ہر حکومت یہ اعلان کرتی ہے کہ ایس آر اوز اور دیگر مراعات ختم کر دیں لیکن ایسا نہیں کیا جاتا ،انہی مراعاتی پیکیج سے ملکی خزانہ کو اربوں کا نقصان ہوتا ہے ،رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی سے مارچ 2018-19کے
مزید پڑھیے


حکومت کواپوزیشن تحریک سے خطرہ نہیں،اتحادیوں پر توجہ کی ضرورت: خفیہ ادارہ

پیر 03 جون 2019ء
لاہور(جوادآراعوان) ٹاپ سول انٹیلی جنس ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے شروع کی جانے والی تحریک سے کوئی بڑا خطرہ نظر نہیں آتا ،لیکن حکومت کو اپوزیشن سے رابطے رکھنے والے اپنے اتحادیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔اعلیٰ حکومتی ذرائع نے اپوزیشن کی جانب سے عید کے بعد شروع کی جانے والی تحریک کے حوالے سے روزنامہ 92نیوز سے ٹاپ سول انٹیلی جنس ادارے کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ رپورٹ میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے حکومتی اتحادی بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے بارے میں لکھا ہے جن
مزید پڑھیے


پی ٹی ایم کی سوشل میڈیا مہم کیلئے بھارتی و افغان فنکار،3این جی اوز متحرک

جمعرات 30 مئی 2019ء
لاہور ( رانا محمد عظیم) پی ٹی ایم کی پاکستان دشمن اور پاکستان کے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی وافغان فنکار اور 3 غیر ملکی این جی اوز متحرک ہو گئیں ۔ پی ٹی ایم، محسن داوڑ ،علی وزیر اور منظور پشتین کے حق میں مہم کیلئے باقاعدہ را، این ڈی ایس، 3 غیر ملکی این جی اوز، 3 غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی فنڈنگ کے حوالے سے اہم شواہد سامنے آ گئے جبکہ پاکستان کے اندر بھی پی ٹی ایم اور ان کے رہنمائوں کی سوشل میڈیا مہم کیلئے باقاعدہ سیاسی جماعتوں کے سوشل میڈیا ہائوسز
مزید پڑھیے


نئے تعینات صدر پنجاب بینک ایک ماہ سے کلیئرنس کے منتظر

بدھ 29 مئی 2019ء

لاہور(انور حسین سمرائ) بینک آف پنجاب کے نئے تعینات ہونے والے صدر طالب رضوی کی ایک ماہ گزرنے کے باوجود سٹیٹ بینک اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے تعلیمی قابلیت، تجربہ اور شہرت کی تصدیق و کلیئرنس نہ ہوسکی،جس کی وجہ سے وہ اپنے عہدے کا چارج نہیں لے سکے ،بینک انتظامیہ میں تشویش پائی جانے لگی ہے ۔ روزنامہ 92نیوز کی تحقیقات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے 26اپریل کو طالب رضوی کی بطور صدر بینک آف پنجاب تعیناتی کا حکم نامہ جاری کیا تھا ۔ نامزد صدر بینک آف پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب
مزید پڑھیے








اہم خبریں