Common frontend top

سپیشل رپورٹ


بااثر شخصیات کی لابنگ: کابینہ کے اہم فیصلے ناقابل عمل قرار ، وزیراعظم کی بحث مہم کو دھچکا

پیر 14 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی) بااثر کاروباری شخصیات کی لابنگ کے نتیجے میں متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز نے گزشتہ ایک سال کے دوران وفاقی کابینہ کے اہم ترین فیصلوں پر عملدرآمد ناقابل عمل قراردیدیا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان کی اربوں روپے کی بچت اورقوم سے کئے وعدے کی پاسداری کی کوششوں کو دھچکا پہنچا ہے ۔ ترکی سے سستی ایل این جی کی خریداری، موجودہ ایل این جی ٹرمینل کے 44فیصد منافع کی شرح میں کمی کے فیصلوں کی مخالفت کرتے ہوئے ناقابل عمل قراردیدئیے گئے ۔ ایل این جی ٹرمینلز کے معاہدوں پر نظرثانی سے 30ارب روپے سے
مزید پڑھیے


کشمیر کی معیشت کو ڈیڑھ ارب ڈالر نقصا ن ،لاکھوں افراد بیروزگار ہو گئے :بی بی سی

جمعرات 10 اکتوبر 2019ء
سرینگر(این این آئی،نیٹ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دوماہ جاری فوجی محاصرے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت کو ایک ارب 40کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصا ن ہوا ہے جبکہ لاکھوں افراد بیروزگار ہو گئے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بی بی سی نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں دو ماہ سے انٹرنیٹ اور موبائل فون بند اورٹریفک معطل ہے جبکہ زیادہ تر کاروباری ادارے بند ہیں، لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد 4لاکھ غیر کشمیری محنت کشوں کے علاقے چھوڑنے سے ہنرمند افراد کی
مزید پڑھیے


کشمیر:ڈاکٹرز ہیں نہ ادویات ،درجنوں مریض مرچکے :امریکی جریدہ بھارتی بربریت کا پردہ چاک کردیا

منگل 08 اکتوبر 2019ء
سرینگر(92نیوزرپورٹ)مقبوضہ جموں و کشمیرمیں موت کارقص،زندگی بچانے کیلئے ڈاکٹرزتک رسائی ناممکن ہوگئی۔امریکی جریدے کی رپورٹ نے بھارتی بربریت اورغاصبانہ قبضے کا پردہ چاک کردیا،بھارتی ظلم کی کہانی مقبوضہ کشمیرکی سجابیگم کی زبانی بیان کردی،جریدے کی رپورٹ کے مطابق سجابیگم کے بیٹے عامر فاروق کو سانپ نے کاٹا،سجابیگم کوایمبولینس ملی،علاج ہوا نہ ہی ادویات ملیں ،سجابیگم 2ماہ سے بند ٹیلیفون لائنز،انٹرنیٹ کی بندش اورکرفیوکانشانہ بن گئیں،بھارت کے غاصبانہ اقدامات نے سجابیگم کے 22سالہ بیٹے کا علاج نہ ہونے دیا،سجابیگم ہرفوجی چوکی،ناکے ،خاردار تاروں اوررکاوٹوں کی طرف لپکی لیکن بے سود،سجابیگم چیختی رہی،خاوندفاروق ڈارسے کہاسب بیچ دو،بچہ بچالولیکن سب بے بس تھے
مزید پڑھیے


وزیراعظم آج احساس لنگر سکیم کا افتتاح کرینگے ، شام کو چین روانہ ہونگے

پیر 07 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد(لیڈی رپورٹر؍ این این آئی)وزیراعظم عمران خان آج احساس منصوبہ کے تحت احساس لنگر سکیم کا افتتاح کریں گے ۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے خاتمہ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ یہ سکیم ایک مختلف پروگرام ہے جو وزیر اعظم کی ہدایت پر تیار کیا جس کا مقصد غریب، محنت کش ، نادار اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقے خصوصا دیہاڑی دار افراد کے لئے مفت کھانے کااہتمام کرنا ہے ۔بعدازاں وزیراعظم چین روانہ ہونگے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ
مزید پڑھیے


ایران سعودیہ تعلقات،پاکستان کی سفارتی کوششوں کا پہلاراؤنڈشروع

هفته 05 اکتوبر 2019ء
لاہور(جوادآراعوان)پاکستان نے ایران اور سعودی عرب میں تعلقات کی بہتری کیلئے سفارتی کوششوں کا پہلا رائونڈ شروع کردیا جس میں بیک چینل ڈپلومیسی کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔ڈپلومیٹک آفیشلز نے روزنامہ 92نیوز کو بتایا کہ پاکستان مشرق وسطی کے دو دوست اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے کچھ کام پہلے سے کر رہا تھا لیکن اس ضمن میں تازہ سفارتی کوشش کا آغاز امریکہ اور سعودی عرب کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو درخواست کے بعد کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پہلے رائونڈ میں بیک چینل ڈپلومیسی میں کسی بڑی پیشرفت کے
مزید پڑھیے



قومی اسمبلی: غیر مسلموں کو صدر بننے کی اجازت کا بل پیش کرنیکی تحریک مسترد: اپوزیشن کا واک آئوٹ

بدھ 02 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی نے غیر مسلم کو صدر مملکت بنانے کا بل پیش کرنے کی تحریک کو کثرت رائے سے مسترد کردیا،اجلا س میں اپوزیشن نے حکومت کے غیر پارلیمانی طرزعمل پر ایوان سے واک آئوٹ کیا،اپوزیشن ارکان کاکہنا تھا کہ نجی ارکان کا دن اپوزیشن کا دن ہوتا ہے لیکن11 آرڈیننس صدارتی فرمان کے تحت جاری کیے گئے ۔سپیکر اسدقیصرکی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان کی نجی کارروائی کا دن تھا۔حکومتی ارکان کی جانب سے بل پیش کرنے پر نفیسہ شاہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی چیئرمینوں کا استحقاق مجروح کردیا گیا،قائمہ
مزید پڑھیے


آئیسکو،لیسکو،سٹیٹ لائف کی نجکاری کافیصلہ،کابینہ آج حتمی منظوری دیگی

منگل 01 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد(اظہر جتوئی)وفاقی حکومت نے نجکاری کا عمل تیز کرتے ہوئے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( آئیسکو)، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) اور سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جسکی باقاعدہ منظوری وفاقی کابینہ آج منگل کودے گی،آرایل این جی کے 1223میگاواٹ کے بلوکی پاور پلانٹ اور1230میگا واٹ کے حویلی بہادرشاہ پاور پلانٹ کی نجکاری کیلئے بڈنگ کا عمل دسمبر کے آخر تک مکمل کرنے کا بھی حتمی فیصلہ کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی،کابینہ
مزید پڑھیے


پاک بھارت تنائو میں کمی چاہتے ہیں، عمران کا عزم مذاکرات کی ٹھوس بنیاد بن سکتا:امریکہ

پیر 30  ستمبر 2019ء
نیو یارک( نیوزایجنسیاں)جنوبی ایشیا کیلئے امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنائو میں کمی چاہتا ہے ۔ سرحد پار دہشتگردی کے خاتمہ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے عزم پر اگر عملدرآمد کیا گیا تو یہ پاک بھارت مذاکرات کیلئے ٹھوس بنیاد فراہم کرسکتا ہے ،یہ بات اہم ہے کہ تعمیری بات چیت کیلئے ماحول سازگار ہو۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان اورنیویارک میں پاکستانی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے مزید کہاکہ امریکہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش
مزید پڑھیے


وزیر اعظم کی واپسی پر کابینہ میں پھر تبدیلی، نئے چہروں کی شمولیت کا امکان

اتوار 29  ستمبر 2019ء
اسلام آباد(سید نوید جمال ) وزیر اعظم عمران خان کی امریکہ سے واپسی ،وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر تبدیلیاں متوقع،وزارتوں کی جانب سے ناقص کارکردگی پر وزراء میں تشویش بڑھ گئی ،کابینہ میں نئے چہرے بھی نظر آنے کا مکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے فارغ ہونے والے شہباز گل کو بھی وفاق میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے وہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات کرچکے ہیں ،تحریک انصاف کے بعض حلقے اسلام آباد سے منتخب ہونے والے پارٹی ایم این ایز کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے
مزید پڑھیے


پی ایس او انتظامیہ کی نااہلی ،کرپشن:قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

منگل 24  ستمبر 2019ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)پاکستان سٹیٹ آئل انتظامیہ کی نااہلی، بدانتظامی اور کرپشن کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ انتظامی کمزوری اورناقص پالیسوں کے باعث پی ایس او کا خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ کرپشن کی تحقیقات کا سامناکرنے والے جہانگیر علی شاہ کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باوجود ایک سال سے قا ئم مقام ایم ڈی تعینات ہیں۔ مستقل ایم ڈی کی تعیناتی کا عمل مخصوص شرائط اور مختلف حربوں سے لٹکایا جاچکا ہے ۔ پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل غیرمحفوظ اور پٹرول
مزید پڑھیے








اہم خبریں