لاہور(کلچرل رپورٹر) شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’’ پر ی زاد ‘‘ میں کمالی کا کردار نبھانے والے نامور اداکار افتخار عفی کو شادی کی تقریب میں ننھے پرستاروں نے گھیر لیا۔بتایا گیا ہے کہ نامور اداکار ،رائٹر اور ہدایتکار افتخار عفی شادی کی تقریب میں شریک تھے کہ پانچ سے سات بچے کا گروپ افتخار عفی کے پاس پہنچ گیا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ’’پری زاد ‘‘ میں آئے تھے ناں۔ افتخار عفی نے انجان بنتے ہوئے بچوں سے استفسار کیا اس ڈرامے میں میر اکیا نام تھا جس پر بچوں نے یک زبان ہو کر ’’کمالی ‘‘کہاجس پر افتخار عفی نے بچوں کو انتہائی شفقت سے گلے سے لگالیا اور پیار کیا۔ بچوں کے اصرار پر افتخار عفی نے ان کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔