لاہور( کلچرل رپورٹر) لاہور پریس کلب میں تھیٹر ویڈیو سکینڈل کا شکار ہونے والی اداکاروں کی پریس کانفرنس سٹیج اداکارہ زارا خان اور مہک نور پھٹ پڑیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو واقعہ پیش ہوا وہ واقعہ نہیں زیادتی ہے لڑکیوں کے میک اپ روم سے ویڈیوز بنائیں گئیں ہماری ویڈیوز ڈریسنگ روم میں بنائیں گئیں جو سراسر زیادتی ہے ۔ہمیں انصاف ملنا چاہیے ۔کاشف چن ایک ایکسٹرا فنکار ہے جس کے ذریعے یہ کام کروایا گیا انہوں نے کہا کاشف چن نے بتایا کہ یہ خوشبو خان نے کروایا ہے ۔ اداکارہ زارا خان نے کہا کہ آٹھ سال سے اس فیلڈ میں مجبوری سے ہوں ۔ خود سے خوشبو پر الزام نہیں لگا رہے جس نے ویڈیو بنائیں اس کے کہنے پر خوشبو پر الزام لگا رہی ہیں ۔