کولوراڈو(ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک بڑی سٹیل مل کو پہلی بار مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلانے کی تیاری کرلی گئی ہے جو اپنی 300 میگاواٹ بجلی کی تمام ضرورت وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے شمسی پینلوں سے پوری کرے گی۔فولاد سازی سے وابستہ آلودگی کم سے کم کرنے کے لیے امریکی ریاست کولوراڈو میں ’ایوراز راکی ماؤنٹین اسٹیل فیکٹری‘ کو آئندہ ماہ سے مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مل کو چلانے والا 750,000 شمسی پینلوں پر مشتمل ایک سولر فارم ہے جو 1800 ایکڑ کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔